فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے  میں 13 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح اور خان یونس کے مختلف حصوں پر بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس سے قبل مشرقی غزہ شہر پر بھی قابض فوج نے بمباری کی ہے۔

اُدھر مقبوضہ مغربی کنارے میں  بھی جنین، طوباس، بیت لحم اور الخلیل سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  قابض فوج نے الخلیل کے قریب بیت عمر کے علاقے میں ایک گھر پر دھاوا بول کر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کرکے باہر نکال دیا گیا اور گھر کا داخلی دروازہ سیل کردیا۔ اسی طرح جنین کے قریب الیامون میں ایک 14 سالہ لڑکے کو گھر کے اندر گولی مار دی گئی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023ء  سے غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 69,483 فلسطینی شہید اور 170,706 زخمی ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہا پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔

سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات

اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی، چاہے آسان ہو یا مشکل لیکن حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چمن میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، انچارج شہید
  • اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے میں تیرہ افراد شہید،چار زخمی ہوگئے
  • جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں پر چاقو بردار شخص کا حملہ؛ ایک ہلاک اور 3 زخمی
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی
  • یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ آگ لگادی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
  • آزاد کشمیر کوٹلی ، اسکریپ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی