بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔
راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں ایک زیرِ حراست امریکی شہری سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وفد میں امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف شامل تھے، جو خصوصی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے۔
اطلاعات کے مطابق جیل انتظامیہ نے وفد کو قونصلر رسائی فراہم کی، جس کے تحت وفد نے قیدی محمود احمد اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات تقریباً مقررہ دورانیے تک جاری رہی جس میں وفد نے قیدی کی صحت، قانونی کارروائی اور دیگر ضروری معلومات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں وفد باضابطہ طریقے سے جیل سے روانہ ہوگیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود احمد اعوان ایک امریکی شہری ہیں جو تھانہ روات میں درج مقدمے کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ مقدمے کی نوعیت اور کارروائی کے حوالے سے متعلقہ ادارے قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔