ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔
حارث روف نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جب بھی موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلیں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آج کے میچ میں موسم اثر انداز ہوتا رہا، لیکن ان کی کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ایک پلان ہم بناتے ہیں، ایک پلان دوسرے کا ہوتا ہے اور سب سے زیادہ درست پلان وہ ہوتا ہے جو اللہ کا ہوتا ہے۔
حارث روف نے اپنی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں اچھا نہ کرنے والے کو یاد رکھا جاتا ہے، چاہے آپ نے دس میچ جیتے ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فیلڈ میں معافی نہیں، بلکہ کھلاڑی کو ہمیشہ پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ ہم روبوٹ یا مشین نہیں ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیڈ ڈے آتا ہے، وہ گزر جاتا ہے اور اگلے دن کی صبح نئی امید لے کر آتی ہے۔
بابر اعظم کے کیچ آؤٹ کے حوالے سے حارث روف نے کہا کہ وہ آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا اور اس کا فیلڈ میں اپنا اثر تھا لیکن ایسا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو اس سے سیکھنا ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حارث روف نے ہوتا ہے کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں: حارث رؤف
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کوئی بھی میچ جیتنے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاموقع ملےگا تو ضرور تیار ہوں گا۔پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔