بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے منگل کی شام جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کی قیادت میں قائم نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو واضح برتری حاصل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جے ڈی یو اور بی جے پی کیمپ میں ایگزٹ پول نتائج پر خوشی کی لہر ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن یعنی گرینڈ الائنس کو کافی پیچھے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ

سروے کے ذمہ دار مختلف اداروں کے مطابق، 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کو 130 سے 209 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جو حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت سے کہیں زیادہ ہیں۔

دوسری جانب راشٹریہ جنتا دل یعنی آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 102 نشستوں تک محدود دکھایا گیا ہے۔

انتخابی ماہر پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو، جسے بعض تجزیہ کار ممکنہ ’اسپوائلر‘ قرار دے رہے تھے، محض 0 سے 5 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر برازیلی ماڈل کا جواب

ایگزٹ پول نتائج حتمی نہیں ہوتے، اصل نتائج 14 نومبر کو گنتی کے دوران ظاہر ہوں گے، جب ریاست کے تمام 38 اضلاع میں سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

ووٹنگ کی شرح

انتخابات 2 مرحلوں میں مکمل ہوئے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق مجموعی ووٹنگ ٹرن آؤٹ 66.

91 فیصد رہا، جو ریاستی تاریخ کی سب سے بلند شرح ہے۔

پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 65.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو 68.67 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

نشستوں کی تقسیم

243 نشستوں میں سے این ڈی اے میں بی جے پی اور جے ڈی یو 101 ایک سو ایک نشستوں پر میدان میں ہیں، ایل جے پی (رام ولاس) 29، جبکہ ایچ اے ایم (ایس) اور آر ایل ایم 6 چھ نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مہاگٹھ بندھن کی جانب سے آر جے ڈی 143، کانگریس 61، سی پی آئی 9، سی پی آئی (ایم) 4، سی پی آئی (ایم-ایل) 20 اور وی آئی پی 15 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔

243 رکنی ایوان میں 122 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنائے گا۔ یہ انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا نتیش کمار کی این ڈی اے اقتدار میں برقرار رہتی ہے یا تیجسوی یادو کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد حکومت سنبھالتا ہے۔

ایگزٹ پول کیا ہے؟

ایگزٹ پول ایک ایسا سروے ہوتا ہے جو ووٹ ڈالنے کے بعد رائے دہندگان سے پوچھ کر تیار کیا جاتا ہے تاکہ ان کی سیاسی ترجیحات اور ممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتے، مگر ووٹر کے رجحانات اور انتخابی جھکاؤ کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن آف انڈیا ایگزٹ پول این ڈی اے بھارتی ریاست بہار حکومت سازی سادہ اکثریت مہاگٹھ بندھن ووٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن آف انڈیا این ڈی اے بھارتی ریاست بہار حکومت سازی سادہ اکثریت ووٹ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع