قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیے۔
قومی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک جاری ہوئے جبکہ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو اور ابوظبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔
محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی ملے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: او سی جاری لیے این او سی کرکٹرز کو کے لیے
پڑھیں:
دفاعی شعبے کے منصوبوں کےلیے 50 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔
اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم کرنیکی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپیے مقررکیا گیا، جبکہ پیٹرولیم ڈویڑن سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی گئی۔
غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کیں گئیں، وزارت خزانہ کے مطابق فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے، یہ رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔