پاکستانی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری کر دیے۔
ابو ظہبی میں ٹی 10 اور آئی ایل ٹی ٹی 20 کے لیے این او سی دیے گئے۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کیا گیا جبکہ ابو ظہبی ٹی ٹین کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو اجازت مل گئی۔
محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث روف، شاداب خان اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش کے لیے این او سی جاری ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: او سی جاری کے لیے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہرِ قائد میں گزشتہ رات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پہلے مقابلے میں بوٹ بیسن پولیس نے چائنا پورٹ کے قریب گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نور ولی، عبدالرحمان اور سعید اللہ کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سعید اللہ کو تھانے لے جایا گیا۔
پولیس نے ملزمان سے دو 30 بور پستولیں، متعدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
دوسرے مقابلے میں بن قاسم پولیس نے مہران ہائی وے پر گشت کے دوران مزاحمت کرنے والے ایک ڈاکو کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت ذوالفقار ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور واقعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔