Daily Mumtaz:
2025-11-17@22:10:02 GMT

ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا

 

ابوظہبی، :ابوظہبی ٹی 10سیزن 2025 کے آغاز سے پہلے کرکٹ کے سب سے بڑے نام ابوظہبی میں جمع ہو گئے ہیں۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں تمام آٹھ فرنچائز ٹیموں کے آئیکون کھلاڑی اور کپتان موجود تھے، جن میں کیرون پولارڈ (یو اے ای بُلز)، تھیسارا پیریرا (ناردرن واریئرز )، شکیب الحسن (رائل چیمپس)، فاف ڈو پلیسی (وسڈا رائیڈرز)، سیم بلنگز ( اسپنز سٹیلئنز)، لیام لیونگ اسٹون (کوئٹہ کیولری)، نکولس پوران (دکن گلیڈیئٹرز)، اور معین علی (اجمان ٹائٹن) شامل تھے۔کھلاڑیوں نے ٹی 10کے مختصر مگر انتہائی دلچسپ فارمیٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فارمیٹ شائقین کو ہر گیند پر سنسنی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح کے ٹیلنٹ کو ایک جگہ جمع کرنے والی ٹورنامنٹ کی بھی تعریف کی۔ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین شجی الملک نے کہا کہ ہم ابوظہبی ٹی 10کے ایک اور سیزن کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔ یہ فارمیٹ دن بہ دن مقبول ہورہا ہے اور اس سال بھی کرکٹ کے بڑے سپر اسٹارز اس میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یہ سیزن پہلے سے بھی زیادہ یادگار ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے سی ای او میٹ بوچر نے کہا کہ ہم شائقین کو 2025 کے ابوظہبی ٹی 10میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شریک ہوتے ہیں اور یہ ہر سال کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل 32 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم صرف 10 اوورز کی بیٹنگ کرے گی، جس سے 90 منٹ کے تیز رفتار مقابلے ہوں گے۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ قوالری اور ناردرن واریئرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن ڈی کن گلیڈی ایٹرز اور یو اے ای بلزکے درمیان بھی دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

 

کولمبو(ویب ڈیسک) بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

جواب میں بھارت بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بھارت کی انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ہاتھ بھی ملایا۔

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • پاکستان کرکٹ ہمیشہ ناٹ آئوٹ
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
  • ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے
  • قابض صہیونی رژیم خطے پر تسلط قائم رکھنے کیلئے امریکہ کا آلہ ہے، حزب اللہ لبنان
  • پاکستان بمقابلہ بھارت: بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں نیا مقابلہ آج تیار
  • رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش
  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کیلئے بڈز طلب
  • پنڈی سٹیڈیم، شائقین کی سری لنکن ٹیم کیلئے بھی زبردست نعرے بازی، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام