آسٹریلوی ائرلائن کے طیارے کی دھواں بھرنے پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں کینبرا سے جانے والی قنطاس ائرلائن کی پرواز کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیبن میں دھواں بھر نے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے نے ایڈیلیڈ ائرپورٹ سے اْڑان بھری تاہم عملے نے کیبن میں دھواں محسوس ہونے پر پائلٹس سے ترجیحی لینڈنگ کی درخواست کی اور طیارے کو فوراً واپس موڑ لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے تمام مسافروں کو متبادل پرواز میں منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپل یا دوائیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ڈیڑھ سے 3گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب ڈرون کے استعمال سے یہ وقت صرف 5سے 10منٹ رہ جائے گا۔ وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ تمام عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ہدایات کا مقصد صحت کا تحفظ اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔