پرو ہاکی لیگ؛ طاہر زمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لاہور:
طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر طارق بگٹی نے ملاقات میں طاہر زمان کے گلے شکوے دور کیے، طاہر زمان نے دو کھلاڑیوں کے ڈسپلنری معاملات پر ایکشن نہ لینے پر بنگلا دیش جانے سے انکار کر دیا تھا۔
طاہر زمان اور صدر طارق بگٹی کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ، پی ایچ ایف حکام اور ٹیم ارکان کے ارجنٹائن ویزے کے لیے پراسس شروع ہوگیا ہے، آج پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کے ساتھ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ پر بات چیت ہوگی، پرو ہاکی لیگ کے لیے کیمپ دو سے تین روز میں پلان کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم پرو ہاکی لیگ کا آغاز ارجنٹائن میں ہالینڈ اور ارجنٹائن کے ساتھ میچز سے کرے گی، یہ میچز 10 سے 15 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرو ہاکی لیگ طاہر زمان
پڑھیں:
سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔