نواب حمیداللہ ہاکی کلب کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نواب حمید اللہ ہاکی کلب ٹنڈوجام کے سفر کی نصف صدی مکمل ہو نے پر تقریب منعقد نواب حمید اللہ ہاکی کلب نے کھیل کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو منشیات سے اور غلط صحبت سے بچایا ہے تفصیلات کے مطابق نواب حمیداللہ ہاکی کلب کے پچاس سال مکمل ہونے پر کلب کے صدر عبدالقدیر راجپوت کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کوچ و عہدے داروں نے شرکت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر راؤ ظفر سعید راجپوت، جنرل سیکریٹری اختر علی خانزادہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر و ممبر ہاکی فیڈریشن اسلم خان نیازی، نواب حمید اللہ ہاکی کلب کے صدر عبدالقدیر راجپوت راؤ تسلیم رشید راجپوت سجاد عالم خانزادہ، راؤ عمران راجپوت، نعمان راجپوت، انٹرنیشنل کھلاڑی خضر اختر خانزادہ نے کہا کہ نواب حمید اللہ ہاکی کلب ٹنڈوجام کے 50 سال مکمل ہونے پر ہم ہاکی کے کوچ کھلاڑیوں و عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنکی کاوش اور محنت سے یہ پودا تناور درخت بن گیا ہے انہوں نے کہا ک نواب حمید اللہ ہاکی کلب نے ہمیشہ ہاکی کو فروغ دیا ہے اور ٹنڈوجام کے نوجوانوں کا مستقبل کھیل کے میدان کو آباد کرکے محفوظ بنایا ہے آج منشیات عام ہے لیکن جو نوجوان کھیل کے میدان سے جڑے ہوئے ہیں وہ اس سے محفوظ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلب کے
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔