وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت آج ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے کے لیے اس کاہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جائیگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔