محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے شمشال میں اپینڈیسائٹس کے اچانک رپورٹ ہونے والے کیسز مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ کسی بھی مریض میں اپینڈیسائٹس کی کوئی وبائی صورت سامنے نہیں آئی۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ شِمشال میں اپینڈیسائٹس سے متعلق تمام کیسز انفرادی نوعیت کے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ علاقے کی مجموعی صحتِ عامہ کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔ ای پی یو شِمشال کی میڈیکل ٹیمیں 24/7 موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رابطے کے لیے دستیاب ہیں۔ ضروری ادویات، طبی سامان اور ایمبولینس سروس مکمل طور پر فعال ہے۔ مزید برآں، محکمہ صحت کی درخواست پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کی ٹیم نے شِمشال کا دورہ کیا، جہاں پانی اور غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ صحت گلگت بلتستان رپورٹ ہونے والے کے مطابق مشال میں ش مشال

پڑھیں:

انیقہ ذوالفقار نے اپنے ہونے والے شوہر کیلئے شرائط رکھ دیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔

کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔

اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو خیال رکھنے والا، بردبار، غصے سے دور، خوبصورت اور اپنے شعبے میں جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے والا ہو۔ یہی وہ صفات ہیں جنہیں وہ اپنے مستقبل کے ساتھی میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • انیقہ ذوالفقار نے اپنے ہونے والے شوہر کیلئے شرائط رکھ دیں
  • چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت
  • محکمہ لیبر کا ایکشن: کم از کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز
  • پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف
  • جی20 اجلاس خطرے میں! تین بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا
  • خستہ حالی کا شکار ہونے والے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے حصے کو تبدیل کر دیا گیا
  • کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات سے اموات 755 تک پہنچ گئیں
  • اظفر سے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی ذہنی صحت کو متاثر کیا: سلمیٰ حسن