Jasarat News:
2026-07-24@02:23:47 GMT

یوکرین : روسی ڈرون کا شکار کرنے کیلیے مچھلی کا جال متعارف

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین نے روس کے تباہ کن ڈرون کا مچھلیوں کی طرح شکار کرنے کے لیے فرانس سے حیرت انگیز ٹیکنالوجی منگوا لی۔ فرانس کے عام ماہی گیری کے جال اب یوکرین کے آسمانوں میں روسی ڈرونز کا شکار کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے کرنک سولیڈیریٹیز نے فرانس سے ایسے جالوں کی 2 بڑی کھیپیں یوکرین بھیجی ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 280 کلومیٹر ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ جال اب محاذِ جنگ پر فوجیوں اور شہریوں کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے ایک غیر متوقع مگر مؤثر دفاعی آلہ بن چکے ہیں۔ روس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے چھوٹے اور کم قیمت ڈرونز عام طور پر دھماکا خیز مواد سے بھرے ہوتے ہیں، جو دور سے 25 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں یوکرینی افواج ان جالوں سے سرنگ نما حفاظتی ڈھانچے تیار کر رہی ہیں، جن میں ڈرون کے پر الجھ کر نظامِ پرواز ناکام ہو جاتا ہے۔ ادارے کے لاجسٹکس سربراہ کرسچین ابازیو کے مطابق یہ جال دراصل گھوڑوں کے بال سے بنے ہوتے ہیں اور گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے بنائے گئے تھے، لیکن اب یہ جنگی میدان میں ڈرون کے حملے کی طاقت برداشت کرنے کے قابل ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان جالوں کا استعمال طبی کیمپوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا، تاہم اب انہیں سڑکوں، پلوں اور اسپتالوں کے داخلی راستوں پر بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کی 93 ویں بریگیڈ کی رابطہ افسر ایرینا ریباکووا کے مطابق دونیتسک کے علاقے میں اب ہر جگہ ایسے جالی دار سرنگی نظام بنائے جا رہے ہیں،انہوں نے تسلیم کیا کہ روسی ڈرون آپریٹرز ان جالوں سے بچنے کی نئی ترکیبیں آزما رہے ہیں، تاہم ان کے بقول یہ کوئی جادوئی حل نہیں، لیکن ہماری حفاظت کے لیے ایک نہایت مؤثر رکاوٹ ضرور ہیں۔ دوسری جانب سوئیڈن اور ڈنمارک کے ماہی گیر بھی سیکڑوں ٹن پرانے جال یوکرین کو عطیہ کر رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس