تابش ہاشمی کا اپنے نام سے متعلق دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میزبان و معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے اپنے نام سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں میزبان نے اپنے پروگرام ہنسنا منع ہے میں معروف ہدایت کار و اداکار احتشام الدین کو مدعو کیا۔
دورانِ شو تابش ہاشمی نے مہمان احتشام الدین کا تعارف کروایا، جس پر ہدایت کار نے انکشاف کیا کہ ان کا مکمل نام ’محمد احتشام الدین‘ نہیں ہے بلکہ یہ مختصر نام ہے۔
تابش ہاشمی نے شاہ زیب خانزادہ کی سیٹ سنبھال لی
اداکار و ہدایت کار کا کہنا تھا کہ چونکہ میرے والدین کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے تو وہاں سب کے 2 نام ہوتے ہیں، ایک دستاویزی نام اور ایک گھر کا نام، تو مجھے گھر پر سب ’اطہر پاشا‘ کہتے ہیں۔
احتشام الدین کی جانب سے اس دلچسپ انکشاف کے بعد تابش ہاشمی نے بھی اپنے دوسرے نام سے پردہ اُٹھا دیا۔
انہوں نے اپنے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ایسا کیوں تھا، میرے والد و تایا کے بھی 2، 2 نام تھے۔ میرے بھی 2 نام ہیں، میں نے یہ آج تک کسی کو بتایا نہیں آج اس راز سے پردہ اُٹھا رہا ہوں کہ میرا ایک نام تو ’تابش احمد ہاشمی‘ ہے، جو شناختی کارڈ پر بھی ہے اور گھر میں بھی اسی نام سے پکارتے ہیں۔
میزبان نے مزید کہا کہ اس نام کے علاوہ میرا ایک اور نام رکھا گیا تھا، جو کہ ’فخر السلام ہاشمی‘ تھا، لیکن پھر گھر والوں نے سوچا کہ نہ اسلام کو اس پر فخر ہو نہ ہمیں، اس لیے میرا نام تبدیل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تابش ہاشمی نے احتشام الدین
پڑھیں:
’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون کو خود کو بھائی کہنے سے روک دیا۔
فہد مصطفیٰ پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہیں۔ PCCL کی ہیوسٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ندا یاسر، شائستہ لودھی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، علی رضا، یاسر حسین، سمیع خان، کامران اکمل اور سابق کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘، فہد مصطفیٰ کا ثمر جعفری کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ
پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندہ دیا مسعود نے سوال کیا کہ ان کی ٹیم غیر متوقع میچ پیش کرے گی اور ساتھ ہی خاتون نمائندہ نے کہا کہ اس کا جواب فہد بھائی دیں۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے ان کو کہا کہ آپ مجھے بھائی تو مت بولیں، اور ساتھ ہی کہا کہ بات کرتی رہیں آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by WE News (@wenewspk)
دیا مسعود نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ یہ لمحے سب ریکارڈ کر رہے ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فہد مصطفی ویڈیو وائرل