بلوچستان کے 36 اضلاع میں 16نومبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے 36 اضلاع میں 10 سے 16 نومبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے این-70 کے لورالائی سیکشن پر تمام ٹرانسپورٹ سروسز کی آمدورفت 14 نومبر تک معطل رہے گی۔ سیکیورٹی الرٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ سروسز معطل رہیں گی۔
حکام نے بتایا کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جبکہ کوئٹہ کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔تاہم، شہریوں نے شکایت کی کہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سگنلز دستیاب نہیں اور انٹرنیٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
صوبائی حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث نیشنل ہائی وے این -70 کے لورالائی سیکشن پر تمام ٹرانسپورٹ سروسز بشمول ٹیکسیاں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت 14 نومبر 2025 تک عارضی طور پر معطل کر دی۔یہ پابندی مقامی یا شہر کے اندر سفر پر لاگو نہیں ہوگی، تاکہ شہری اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے اپنے علاقوں میں آمدورفت کر سکیں۔
محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں اور عوام کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کریں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لورالائی روٹ پر کسی بھی سفر کی منصوبہ بندی سے پہلے سرکاری سفری ہدایات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔