وزیر اعظم کا پاکستان کا ون ڈے سیریز میں جیتے پراظہارمسرت
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
سٹی 42ؒ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اظہار مسرت کیا ۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ بالخصوص چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے،اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہےْ
میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالطی سے ٹیلیفونک رابطے میں غزہ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدلطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اس دوران مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیش رفت اور غزہ میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مصری وزیر خارجہ نے مسلسل اعلیٰ سطح کی مصروفیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔