Jang News:
2025-11-19@09:06:36 GMT

بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ

اسکرین گریب

بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔

بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے خوبصورت گروپ کی ویڈیو بنالی۔

 ڈولفنز مسلسل ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی اور غوطہ لگاتی رہیں، جس سے سمندر کا منظر نہایت دلکش اور خوشگوار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے قریب تیرتے ہوئے پانی میں اچھلتا اور کھیلتا نظر آرہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈولفنز ناصرف شرارتی بلکہ انسان دوست بھی ہوتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جنگ و جیو گروپ کا تاریخی فیصلہ، اسٹاف کیلئے پہلا باضابطہ مینٹل ہیلتھ پروگرام

جنگ و جیو گروپ نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لیے ایک منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ 

یہ پروگرام”مل کر آؤبات کریں“ کے سلوگن کے تحت ہوگا جس کا مقصد کام کی جگہوں پر ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور اس میں کمی لانا ہے۔ پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کسی نہ کسی ذہنی بیماری کا شکار ہے اور اس میں سب سے زیادہ متاثر نوجوان طبقہ ہے۔

جنگ و جیو گروپ نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لیے منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ذہنی صحت اور نیورو سائنس سروسز فراہم کرنے والے ادارے ”SYNAPSE Pakistan“ کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ میاں اور جیونیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ 

اس سمجھوتے کا مقصد کام کی جگہوں پر ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور اس میں کمی لانا اور ورکرز کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے مسائل اور ذہنی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کرسکیں۔

اس موقع پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ”SYNAPSE Pakistan“ کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت مائنڈ ویل نیس، کونسلنگ اور تھراپی کو ایک منظم طریقے سے ادارے کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا، اس اقدام کے ساتھ جیو پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے اپنے ورکرز کی ذہنی صحت کو باضابطہ طور پر نا صرف اولین ترجیح بنایا بلکہ عملی قدم بھی اٹھایا ہے۔

جنگ اور جیو گروپ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ادارے کے تمام ملازمین کی ذہنی صحت اور دباؤ کے خاتمے کیلئے مدد، رہنمائی اور سپورٹ کے ایسے دروازے کھولے جائیں گے جو میڈیا انڈسٹری کیلئے ایک نئی مثال بنیں گے۔ 

جیو نیوز کے ایم ڈی اظہر عباس نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 یاد رہے کہ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب آئی بی اے سٹی کیمپس کراچی میں منعقد کی گئی جس میں جیو سے وابستہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام پر کھل کر گفتگو کی اور اسے سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ
  • بدین ،ماہی گیرمیلے میں ادبی سیمینار و محفل راگ کا انعقاد
  • جنگ و جیو گروپ کا تاریخی فیصلہ، اسٹاف کیلئے پہلا باضابطہ مینٹل ہیلتھ پروگرام
  • جسارت میڈیا گروپ کا جماعت اسلامی کے ’’اجتماع عام‘‘ پر خصوصی مجلّہ کا اجراء
  • ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں, سعد رفیق
  • گوادر، تربت میں زلزلے کے جھٹکے: لوگوں میں خوف و ہراس
  • اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
  • گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے  
  • بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے؛خوف وہراس پھیل گیا