گوادر، تربت میں زلزلے کے جھٹکے: لوگوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
تربت: (ویب ڈیسک) گوادر اور تربت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو لوگ مارے خوف کے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گوادر،صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے وفد کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے وفد کی صورت میں ملاقات،ڈی آر اے کے متعلق حمایت کی استدعا ۔ حاجی قادر جان بلوچ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان گو ادر کے ضلعی صدر حاجی قادرجان بلوچ نے ڈی آر اے متعلق صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی سے ملاقات کی صوبائی حکومت کی جانب بلوچستان بھر کی ملازمین کو اب تک ڈی آر اے نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کی شدید غم وغصے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈی آر اے کا مطالبہ کوئی غیر آئینی و غیر قانونی مطالبہ نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے ملازمین کا حق ہے لہٰذا ہم آپ سے بحیثیت مکران کے نمائندہ کی حیثیت سے ملاقات کررہے ہیں کہ آپ اپنی کابینہ اجلاس میں بلوچستان کے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیں اور یہ ثابت کریں کہ آپ ملازم دوست پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے تمام گزارشات تسلی سے سنیں اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ میرا تعاون آپ ملازمین کے ساتھ رہے گا۔ وفد میں ڈاکٹر محمدجان میار، ڈاکٹر اختر بلیدی، ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، محمد انور زراعت آفیسر، پیرامیڈکس کے سابق صوبائی خازن عبدالوحیداور محمد شہی شامل تھے۔