City 42:
2025-11-17@10:07:35 GMT

گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے  

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

(ویب ڈیسک)گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8اور گہرائی 76کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 13کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

 زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بڑی خوشخبری! وفاقی کابینہ نے گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے جلد شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کیلیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے سفر مزید آسان ہوگا، فیری سروس سیاحت اور ثقافت کے روابط کو فروغ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی، نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
  • ہنزہ، چپورسن میں مسلسل زلزلوں اور دھماکوں کے حوالے رپورٹ جاری کر دی گئی
  • گوادر، تربت میں زلزلے کے جھٹکے: لوگوں میں خوف و ہراس
  • بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے؛خوف وہراس پھیل گیا
  • گوادر،صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے وفد کی ملاقات
  • جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی
  • وفاقی کابینہ نے گوادر سےعمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی
  • کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی
  • بڑی خوشخبری! وفاقی کابینہ نے گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری دیدی