بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔ ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔
بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی کی تردید
صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔