Daily Pakistan:
2025-11-14@20:14:57 GMT

وفاقی کابینہ نے گوادر سےعمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

وفاقی کابینہ نے گوادر سےعمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی۔

پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے لیے مفاہمت دستاویز پر دستخط کریں گے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان ہوگا اور خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے، ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی
  • بڑی خوشخبری! وفاقی کابینہ نے گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری دیدی
  • کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کی منظوری دیدی
  • پاکستان اور عمان کے درمیان پہلی فیری سروس جلد شروع ہونے کا امکان
  • وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی
  • وفاقی کابینہ نے گوادر ، عمان فیری سروس کی منظوری دے دی
  • گوادر سے عمان تک فیری سروس منظور؛  سرمایہ کاری کیلیے بہترین مواقع
  • وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27 ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ