2025-11-17@12:20:51 GMT
تلاش کی گنتی: 306
«ا لودگی کی تعداد»:
لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 429 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 1198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ سول سیکریٹریٹ میں فضائی آلودگی 810، ساندہ روڑ پر فضائی آلودگی 753 جبکہ گلبرگ میں 706 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔V
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی مستقل جلاوطنی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی رژیم کا مغربی کنارے پر حاکمیت کا دعوا اور اس کے کچھ حصوں کا الحاق بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایک بیانیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ گھروں کی مسماری، املاک کی ضبطی اور فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے جاری حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے منظم انداز کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینیوں اور ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کی آمد اور فضائی آلودگی میں اضافے کے ساتھ جہاں سانس اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھتے ہیں، وہیں ماہرین امراضِ چشم خبردار کر رہے ہیں کہ اس موسم میں آنکھیں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں۔ ہر سال اس دوران خشک آنکھوں کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور یہ مسئلہ صرف ہوا کی خشکی تک محدود نہیں رہتا بلکہ دھول، دھواں اور آلودہ ذرات بھی آنکھ کی فطری حفاظتی پرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق آنکھ کے آنسوؤں کی باریک تہہ نہ صرف نمی فراہم کرتی ہے بلکہ بیرونی ذرات اور بیکٹیریا سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ آلودگی بڑھنے کے ساتھ یہی توازن بگڑ جاتا ہے، جس کے بعد آنکھوں میں سرخی، جلن، ریت جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی اور ماحول کے بگاڑ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے شعبہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کی مختلف فیکٹریوں میں موجود 20فیصد فضلہ نذرآتش کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی ، حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ٹائر، پلاسٹ، ربڑ، لیدر، ریگزین، ٹائر کاربن ،کپڑوں کا فضلہ، پلاسٹک، ہسپتال کا فضلہ، اینٹوں کے بھٹہ کا فضلہ شامل ہیں کے 20فیصد فضلہ کو نذرآتش کیا جاسکے گا جسے قانونی طورپر تحفظ دیدیا گیا ہے ، اُدھر یہ امر قابل ذکر...
اسموگ کے خاتمے کے لیے ادارہ تحفظِ ماحولیات نے فیصلہ کیا ہے کہ گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی۔ پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر صوبائی ادارہ تحفظِ ماحولیات (ای پی اے پنجاب) نے گاڑیوں کے اخراج (ایمیشن) کے معائنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی ای پی اے کے ترجمان ساجد بشیر کے مطابق 15 نومبر 2025 کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی بھی گاڑی موٹروے یا شہروں کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد دھواں اور...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، سموگ کی اوسط شرح 437 تک جا پہنچی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 667، گورنمنٹ کالج لاہور کے اطراف 649، ساندہ روڈ 663، مراتب علی روڈ 605، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا اے کیو آئی 554، ماڈل ٹاؤن 503، شالیمار 498 اور کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ’’خطرناک زون‘‘ میں شمار ہوتے ہیں، جو شہریوں کی صحت کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں اسموگ کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور صوبای دارالحکومت ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد 318 تک پہنچ چکا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر سطح سمجھی جاتی ہے۔آئی کیو ائیر کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی کی سطح 647 سے لے کر 855 تک ریکارڈ کی گئی۔ ان میں سب سے زیادہ آلودہ علاقے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور راوی روڈ کے اسٹیشن...
لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے،سفارتی حلقوں میں تشویش افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی...
ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 26 لاکھ متاثرین کو ریسکیو کیا گیا اور لاکھوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا ایک بار پھر زہر آلود ہو چکی ہے اور اس بار اس پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز کرکٹر جونٹی رہوڈز نے آواز بلند کی ہے۔نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی آلودگی نے جہاں عام شہریوں کو زندگی عذاب بنا دی ہے، وہیں غیر ملکی شخصیات بھی اس کے خلاف بولنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ جونٹی رہوڈز، جو اپنی فٹنس اور کھیل کے دوران توانائی کے لیے مشہور تھے، نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس نے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ہلچل مچا دی ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے دہلی اور ساؤتھ گوا کی دو تصاویر ساتھ رکھی ہیں ۔...
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سموگ کریک ڈاؤن میں 26 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 464 افراد کو 10 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 87 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 52، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 145، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ...
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں واقع مشہور انڈیا گیٹ یادگار پر احتجاج کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو ہر سال لپیٹ میں لینے والی زہریلی ہوا پر قابو پانے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اتوار کے روز ہونے والا یہ احتجاج، جس میں ہر عمر کے لوگ بینرز اٹھائے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے شریک تھے، ایک غیر معمولی واقعہ تھا، حالانکہ دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن ہر سال سردیوں میں ایسی آلودگی سے نبرد آزما...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 324 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 503، فیصل آباد میں 426 اور ملتان میں236 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 324 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اے کیو آئی کی ریٹنگ کے مطابق151 سے 200 انڈیکس مضر،201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ301 سے اوپر انڈیکس خظرناک آلودگی ظاہر کرتی ہے۔
کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار ہے، باغوں کے شہر کی فضا آج بھی آلودہ ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا، مجموعی شرح 275 ریکارڈ کی گئی ہے۔راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 302، لوئر مال 515، اقبال ٹاؤن 517، ساندہ روڈ 497، ایف سی کالج میں 466 اور صدر کینٹ میں 437 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد میں اے کیو آئی 410 اور ملتان میں 367 تک جا پہنچا ہے۔ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈہرکی(نمائندہ جسارت)گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ و پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے، اس آپریشن میں سندھ و پنجاب کے 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ رونتی کچا آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک ڈاکو سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے کیسز بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اکبرعرف اکبری شر 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں ہونے والے بھرپور آپریشن کے دوران مارے گئے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے اور اس آپریشن میں 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل تھی۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ اس آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، اکبرعرف اکبری شر 2 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 17 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث تھا،...
گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ و پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے، اس آپریشن میں سندھ و پنجاب کے 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ رونتی کچا آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک ڈاکو سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے کیسز بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اکبرعرف اکبری شر 2 پولیس اہلکاروں کے...
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں...
لاہور: لاہور میں اسموگ کی صورتحال میں گزشتہ رات کے مقابلے میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جہاں آج صبح 12 بجے اے کیواٸی 160 ریکارڈ کیا گیا, جب کہ گزشتہ رات یہ 390 تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق اے کیواٸی میں کمی کی وجہ ہوا کی سمت اور رفتار ہے، جس نے آلودگی کے ذرات کو پھیلنے سے روکا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال اے کیواٸی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کی وجہ سے آلودگی کے ذرات منتشر ہو رہے ہیں جس سے لاہور کی فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ حکومتی اقدامات اور موسمی...
لاہور: پنجاب کے بیشتر شہر اس وقت شدید فضائی آلودگی اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق گجرانوالہ میں اے کیو آئی 762 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایف ایف پاکستان 790، سول سیکرٹریٹ 770، ساندہ روڈ 718 اور بیدیاں روڈ 714 تک پہنچ گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں بشمول برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، واہگہ بارڈر اور ایجرٹن روڈ پر بھی اے کیو آئی 500 کے قریب ریکارڈ ہوا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے پنجاب کی فضا بدستور آلودہ ہے جس کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ نے بھی شدت اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، صوبائی دارالحکومت میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 479 تک پہنچ گیا، لوئر مال 804، شادمان 790، گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 756، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 744 اور شالیمار میں اے کیو آئی 585 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہر بھی سموگ سے متاثر ہیں، گوجرانوالہ 762، فیصل آباد 359 اور ملتان میں اے کیو آئی 304 کو چھو گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور...
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں...
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031...
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبے کے تعمیراتی کاموںمیں سست روی کی وجہ سے سڑک کی بندش اور دھول و آلودگی کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومتوں کو فوری طور پر کارروئی کرنی چاہیئے، ہم سب کسی بھی ایسے قدم کی حمایت اور تعاون کرینگے، جو اس خوفناک صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارت کی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کیرالہ کے وائناڈ اور پھر بہار کے بچھواڑا سے دہلی لوٹ کر سانس لینا حقیقی معنوں میں چونکا دینے والا تجربہ ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب اپنے سیاسی مفادات...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ نتیجہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارہ برائے تحفظِ ماحولیات (پاک ای پی اے) کی تازہ رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی سے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔ قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی حوالے سے منظوری کے باوجود یہ معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی منظوری سے مشروط ہے۔
سندھ کے کسانوں نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے اپنی زمینیں اور روزگار کھو دینے کے بعد جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہائیڈلبرگ (Heidelberg) کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ان کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ جرمن کمپنیاں دنیا کی بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے نقصان پہنچایا ہے، انہیں ہی اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی بحران میں سب سے کم حصہ...
بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی...
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں جس کے باعث پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے...
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر رہا۔ فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے، گجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور میں آج صبح کے وقت ائیرکوالٹی کی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔ آئی کیو ایئر کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 554، گجرانوالہ میں 546، ملتان میں 478، لاہور میں 471 اور بہاولپور میں 389 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صبح کے وقت ڈی جی خان، گجرانوالہ، قصور میں ایئر کوالٹی کی...
صوبٔہ پنجاب کے بالخصوص وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، متعدد اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پوراں کی فضا میں سب سے زیادہ آلودگی 719 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح قصور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 668 پرٹیکیولیٹ میٹر، فیصل آباد میں 562، گوجرانوالہ میں 550، لاہور اور شیخوپورہ میں 480 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لودھراں اور رحیم یار خان میں بھی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ دوسری جانب اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق پنجاب میں ہوا کارخ آج مشرق سے مغرب کی سمت ہے، بھارتی علاقوں ہریانہ، لدھیانہ، پٹیالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور حرارت سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔دی لانیسٹ کاؤنٹ ڈاؤن آن ہیلتھ اینڈ کلائیمٹ چینج میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 1990 ء کی دہائی سے اب تک گرم موسم سے ہونے والی اموات کی تعداد 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب ہر سال اوسطاً 5 لاکھ 46 ہزار افراد گرم موسم کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔اسی طرح صرف 2024 میں ریکارڈ ایک لاکھ 54 ہزار ہلاکتیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث ہوئیں۔ محققین نے بتایا کہ خام ایندھن جیسے پٹرول اور کوئلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی انفرادی ریکارڈز اپنے نام کر لیے اور اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں لورا وولوارٹ نے کیریئر کی بہترین 169 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ریکارڈ بُک بھی اپنے نام سے بھر دی۔ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کا سب سے زیادہ ٹیم اسکور ہے۔یہ اننگز ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی...
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ میں...
سٹی42: موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی...
راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو آج 32 ہو گئے ہیں۔ ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1,764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں جس میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔ 60 لاکھ 45 ہزار سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-5 لاہور (آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور گزشتہ روز بھی فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر رہا جہاں اوسط اے کیو آئی 378ریکارڈ کیا گیا جبکہ دہلی 288اور تاشقند 175 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔پنجاب کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شیخوپورا صوبے کا سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا جہاں اے کیو آئی 500 کی انتہائی خطرناک سطح ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 372کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 294پر تیسرے، فیصل آباد 255 پر چوتھے اور ملتان 194کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔فضائی آلودگی کے...
---فائل فوٹو لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک لاہور سے 1681 افراد کو گرفتار جبکہ 1647 کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 27 افراد کو گرفتار اور متعدد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، ملزمان سے 306 پتنگیں اور ڈور کی 38 چرخیاں بھی برآمد کیں۔رواں سال کارروائیوں میں 35726 پتنگیں اور 1791چرخیاں برآمد کی گئیں۔لاہور کے سی سی پی او، بلال صدیق نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خونی دھاتی ڈور کے کاروبار میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور پتنگوں اور ڈور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں موجود مضر صحت ذرات شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے صورتحال تشویشناک ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 358 تک پہنچ گیا ہے، جو خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347، فیصل آباد کا 306، ملتان کا 304 اور ڈیرہ غازی خان کا 244 ریکارڈ...
دہلی کی فضاء خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں سامنے آ گئی ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل ٹینکرز دن رات پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 30 میٹر کے علاقے میں متعدد ٹرک مسلسل پانی چھڑک رہے ہیں تاکہ سینسرز کے قریب گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر گھٹ کر دکھائی جائے۔ عام آدمی پارٹی کے صدرسوربھ بھردواج نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) بھارت سے آلودہ ہواؤں کا سلسلہ پنجاب کی فضاؤں میں مسلسل داخل ہونے سے صوبہ بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہو گیا، لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت کی فضا زہر آلودہ ہوگئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 تک جا پہنچا، بھارتی شہر دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 239 ہو گیا۔ فیصل آباد540، گوجرانوالہ،371 ملتان364 اور بہاولپور کا اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین...
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد...
پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے. عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10...
بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں گرد وغبار، دھوئیں اور زہریلے ذرات کے ساتھ لوگ زندگی بسر کررہے ہیں۔ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار ’’انتہائی مضر ِ صحت‘‘ درجے پر پہنچ چکا ہے، اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو عالمی معیار کے لحاظ سے ’’شدید آلودہ‘‘ درجہ تصور کیا جاتا ہے۔ سادہ زبان میں کہا جائے تو یہ فضا ہر سانس کے ساتھ زہر بن چکی ہے۔ ایسے ماحول میں سانس لینے والے شہری دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کے خطرات سے دوچار ہیں، خاص طور پر بچے، بزرگ اور وہ افراد جو پہلے ہی کسی بیماری...
پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں اب کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ تین روز سے لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک پہنچ گیا ہے۔ گھنی اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے، جب کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور...
آج کے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں اوسط اے کیو آئی 378 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دہلی 288 اور تاشقند 175 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شیخوپورا صوبے کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جہاں اے کیو آئی 500 کی انتہائی خطرناک سطح ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 372 کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 294 پر تیسرے، فیصل آباد 255 پر چوتھے اور ملتان 194 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے...
کراچی: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں 167، سرگودھا میں 151، بہاولپور میں 143، سیالکوٹ میں 139، ملتان میں 132 اور راولپنڈی میں 110 رہا۔ ماہرین کے مطابق 200 سے زائد اے کیو آئی کی سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کی جاتی...
— فائل فوٹو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے نمبر پر رہا۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 255 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کا شکارآج صبح لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور قصور میں فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلودگی کے لحاظ سے کراچی 165 پارٹیکولیٹ میٹرز ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے اور ایک اور بھارتی شہر کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔ماہرین صحت نے موجودہ صورتحال میں شہریوں کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔
بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے 100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس...
لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج بھی تشویشناک حد تک خراب ہے، شہر کی فضا مسلسل مضرِ صحت رہنے کے باعث لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 253 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ صبح کے اوقات میں برکی روڈ کے علاقے میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہی، جہاں اے کیو آئی 485 تک پہنچ گیا — جو “خطرناک ترین” زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ پنجاب کے دیگر شہر بھی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ فضائی معیار پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کاہنہ نو میں اے کیو...
امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ہفتے اپنے علاقائی دورے کے دوران قطر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ استعمال شدہ 24 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کریں گے۔ اس خریداری کا مقصد ترک فضائیہ کی تعمیرنو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مذاکرات میں...
کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سال 2025ء کے دوران ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے باعث شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس سے ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک جا پہنچا۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان تک بھی پہنچے ہیں، اور لاہور سمیت مشرقی شہروں کی فضا آلودہ ہونا شروع ہوگئی ہے۔ آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں علی الصبح ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط اے کیو آئی 210 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو انسانی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
لاہور: فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث...
ثمرہ فاطمہ :بھارت کی جانب سےآلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہوناشروع ہو گئی ہیں ،پنجاب حکومت نےفضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔ نئی دہلی سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،چندی گڑھ،گورداسپور،لدھیانہ،پٹیالہ سےہوائیں گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپورآرہی ہیں،صورت گڑھ،جودھ پوراورجےپورسےہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم دیوالی تہوارسےآج آلودہ ہواؤں سےلاہورودیگرشہروں کافضائی معیارمتاثر ہوگا،دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے،آتشبازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سےدیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پیشگی خصوصی اقدامات...
نئی دہلی کی طرف سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں، ان مضرِ صحت ہواؤں سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔حکام کے مطابق چندی گڑھ، گورداسپور، لدھیانہ، پٹیالہ سے ہوائیں گوجرانولہ، ملتان اور بہاولپور کی طرف آ رہی ہیں، صورت گڑھ، بیکانیر، جودھ پور اور جے پور جیسے بھارتی شہروں سے بھی ہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے ۔دیوالی تہوار کے سبب آج بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کا فضائی معیار متاثر رہے گا، دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے، آتش بازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جس کے اثرات تیزی سے سرحد پار پاکستان کے مشرقی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار عالمی اداروں کے مقررہ پیمانے سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے تازہ اعدادشمار کے مطابق لاہور میں فضائی معیار (AQI) 287، قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں قصور سب سے آگے...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔(جاری ہے) لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی میں 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے،ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک...
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں...
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے، زیرو پالیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے، موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای...
نیویارک ( نیوزڈیسک) پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی...
پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے-یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں،،، عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،،،،پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں-