بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.

09 سیکنڈز رہا۔

تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔

بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45 ممالک کے چار ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی 26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتوں کا اظہار کررہے ہیں۔ 2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا،2017 میں سری لنکا سے کولمبو میں مجوزہ گیمز کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی جبکہ 2019 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے گیمز دوسری مرتبہ التوا کا شکار ہوگئے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کنگ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اسٹیڈیم میں تیسرے ایشین یوتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ اس موقعہ پرمیوزیکل کنسرٹ کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گیمز31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین یوتھ گیمز

پڑھیں:

آئی سی سی ، باؤلرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی کی دوسری پوزیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی اسپنر نعمان علی کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ 882 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی اسپنر نعمان علی 853 پوائنٹس کے ساتھ 4 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نعمان علی شاندار بولنگ کرکے بمراہ کے لیےخطرہ بھی بن سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے۔بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، سعود شکیل 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
  • ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رسائی
  • سعودی کھلاڑیوں کی بحرین میں منعقدہ ایشیائی یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی
  • ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • ایشین یوتھ گیمز: پاکستانی رنرز 100 میٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام
  • آئی سی سی ، باؤلرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی کی دوسری پوزیشن
  • اسکواش اسٹار نور زمان عالمی درجہ بندی میں 37ویں نمبر پر آ گئے
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
  • ایشین یوتھ گیمز کبڈی‘ بھارتی کپتان کا پاکستانی ہم منصب سے ہاتھ ملانے سے انکار