خطرناک ایئر کوالٹی باغوں کا شہر لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔ عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں صبح کے وقت ایئر کوالٹی انڈکس 416 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف اقسان کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا
پڑھیں:
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست، سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں
لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔
لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔
لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ عراق کا دارالحکومت بغداد کا تیسرا نمبر ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی شہر کلکتہ کا پانچواں نمبر ہے۔