معصوم بچے ابراہیم کی المناک موت سے پورا شہر سوگوار ہے،زبیرطفیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل نے گزشتہ روز نیپا چورنگی گلشن اقبال میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ میںساڑھے تین سالہ معصوم بچے کی کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے تو نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی مگر سرکاری ی مشینری غائب تھی جبکہ چیختی چلاتی ماں کی دہائیوں پر بھی حکمران نہ جاگ سکے اور افسوس سیاستدان ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرارہے، اس المناک واقعہ پرپورا شہرسوگوارہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ مجرمانہ غفلت اور بدانتظامی میں ملوث افراد کی ناکامی کو سامنے لایا جائے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ شہر میں بچوں کی ہلاکت کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ دار اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔زبیرطفیل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہذمہ داری سے گفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے چاہے انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، مطالبہ ہے ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کیا جائے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے یہ کراچی کے عوام کے ساتھ بہت بڑی بہتری ہوگی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا گلشن اقبال میں شہری کے گھر قبضہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ناکام بنایا، لگتا ہے یہاں کوئی حکومت موجود ہی نہیں، شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، کرمنالوجی میں سندھ حکومت نے کئی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے، زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، عوام کی شمولیت سے قبضہ گیروں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔