data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-6
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح اکتوبر کے مقابلے میں کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ ماہ کے اضافے کے بعد معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے اور وزارت خزانہ کی جانب سے اندازہ لگائے گئے دائرہ کار کے اندر رہی جبکہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں مہنگائی 0.

4 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 1.8 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے نومبر کے اوائل میں رپورٹ کیا تھا کہ اشیائے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تحت ناپی جانے والی مہنگائی اکتوبر میں بڑھ کر 6.24 فیصد ہو گئی تھی، جو ستمبر میں 5.6 فیصد تھی۔آج پی بی ایس کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی مہنگائی اکتوبر کے مقابلے میں معمولی کم رہی اور سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ جبکہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں مہنگائی 0.4 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 1.8 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نومبر میں مہنگائی کے مقابلے میں اضافے کے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ