پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی، لوگوں نے پی ٹی آئی کوچٹاجواب دیا ہے، رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا لکھا تھا آج بھی رونا لکھا ہے اور لوگوں نے مریم نوازکی خدمت کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کے لوگوں نے صاف ستھرا پنجاب، فری ادویات اور اپنا گھر اپنی چھت جیسے منصوبوں کو ووٹ دیا ہے،کے پی کے میں بھی لوگوں نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کو دفن کر دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، ہری پور الیکشن میں وزیراعلی کے پی کی دھمکیوں کے باوجود لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا، وزیراعلی پنجاب کسی ضمنی انتخاب والے حلقے میں نہیں گئیں جو کام مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں کردیے وہ لوگ سترہ سال میں نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ لاہور میں ان کو الیکشن ہارنے کے بعد یاد آیا کہ کمپین نہیں کرنے دی، تمام صوبوں میں تعلیم، صحت،ایگریکلچر کے حوالے سے موازنہ ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی وزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بائیکاٹ نہیں کیا تھا نے ضمنی الیکشن کا پی ٹی آئی نے لوگوں نے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔