Jasarat News:
2026-07-24@09:43:51 GMT

کندھکوٹ، ووٹرز کی آگاہی کیلئے پروگرام کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمورایٹ کندھکوٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق مورخہ 25 نومبر 2025ء کو ووٹرز کی آگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا ماہانہ پروگرام بمقام مدرسہ دارالفیوض کندھ کوٹ میں طلبا کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرزاق، مدرسہ دارالفیوض کے مہتمم مولانا قاری محمد شفیع کھوسہ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد اعظم الحسینی، شیخ الحدیث مولانا مفتی غلام اللہ نوناری، مولانا عبدالعزیز سمیجو، ترجمان حافظ عرفان اللہ کھوسہ اور مدرسہ دارالفیوض کے طلباء کی کثیر تعداد نیشرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمورایٹ کندھکوٹ عبدالرزاق نے تمام طلبا کو خوش آمدید کہا اور اِن سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر ضلعی الیکشن کمشنر کا دفتر ضروری لائحہ عمل کیلئے کوشاں ہے۔ توجہ لہٰذا ہر شہری اپنے ووٹ کے آزادنہ استعمال کا حق رکھتا ہے اور جمہوری عمل کے فروغ کی غرض سے انتخابی فہرست میں ووٹرز کا بھرپور اندراج کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ بحیثیت ووٹر ہر شہری کا بنیادی حق اور قومی ذمہ داری ہیکہ اپناحق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔ ووٹ کے اندراج، درستگی اورمنتقلی کیلئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمورایٹ کندھ کوٹ میں بِلا معاوضہ فارم جات ہر وقت میسر ہیں جو کہ اہل افراد اپنے گھر انے کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام شہری جن کا نادرہ کیدفتر سے شناختی کارڈ جاری ہوچکا ہے ،اپنے مستقل یا عارضی کسی ایک پتہ پر اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ ووٹ اندراج کی معلومات کیلئے شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس) (8300) پر شناختی کارڈ کا نمبر بھیجیں اور اگر کسی وجہ سے ایس ایم ایس کئے گئے شناختی کارڈکے حامل شخص کا ووٹ درج نہ ہو تووہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفترسے رجوع کرے۔ ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ پر موجود مستقل یاموجودہ پتہ پر یقینی بنائیں اورانتخابی عمل کا حصہ بنیں۔ اختتام پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ نے منتظمین اور طلباکا شکریہ ادا کیا۔

 

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت