الیکشن کمیشن کا فیصلہ، ضمنی انتخابات میں ووٹرز پر نئی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکاران یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو سکے۔ حلقے میں تمام پریزائڈنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر سے گزارش کی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ فوج کو الیکشن ڈیوٹی کے دوران انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہیں۔ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 129 لاہور پر ہو رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 87 میانوالی پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور پر ضمنی انتخابات میں 40 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 100 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر معمول سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ہری پور کی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، مجموعی طور پر 7 لاکھ 53 ہزار 944 ووٹرز افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 3 سو 39، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 6 سو 5 ہے۔