بھارت جتنی کوششیں کرلے مگر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بلال سلیم قادری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کسی دبا، سازش یا بزدلانہ کاروائی سے جھکا سکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے مقابلے کیلئے آئینی و قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے اقدامات بھارت کے چہرے کو مزید بے نقاب کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کو کمزور کرنے کے خواب ماضی میں بھی نامکمل تھے اور آج بھی نامکمل رہیں گے، پاکستان نہ صرف ایک مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے عوام نظریاتی طور پر بھی انتہائی باشعور ہیں، پاکستان سنی تحریک، اہلسنت قیادت اور پوری قوم مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ہر حربے کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔