2025-07-25@23:02:44 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«ایک کروڑ روپے»:

    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔  اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔  
    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال20224-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے ساتھ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کا نیا ریکارڈ بنا دیا، محکمے نے مالی سال 2024-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔بلال اعظم نے بتایا کہ ایکسائز اسلام آباد نے ٹیکس وصولی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑئیے، گزشتہ سال کل ٹیکس وصولی 17 ارب 23 کروڑ روپے تھی، گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کیا۔ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ چیف کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا کی پالیسیوں اور ڈی...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی...
    معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ مان ڈوگر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔ ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اس تاریخی اور ریکارڈ وصولی کے ساتھ مالی سال 2024-2025  کا شاندار اختتام کو پہنچا۔ مجموعی طور پر ایل ٹی او...
    پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
    ریاض: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر "2027" درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور...
    کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
      پشاور (ممتاز نیوز) خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ گیارہ کروڑ روپے کے چائے بسکٹ کھا گئے، دو سو چالیس ارب روپے عیاشیوں میں خرچ کیے گئے ، یہ لوگ گڈ گورننس کی بات کرتے ہیں ، یہ اعداد وشمار ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران گزشتہ مالی سال کے اخراجات پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھائے گئے۔ اپوزیشن لیڈر خیر پختونخوا نے انکشاف کیا کہ کل سرکاری ملازمیں کا احتجاج تھا، 240 ارب روپے کا ضمنی...
    اسلام آبا د: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 168.443 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ راولپنڈی کے علاقے مریڑ حسن میں اسکول کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 105 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن 55 گرام تھا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ گولیاں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔...
    —فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
    غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمیہ640 روپے جبکہ کل اخراجات تخمینہ 986 روپے لگایا گیا ہے اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 19 ارب 85 کروڑ مختص،صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان کا 1020ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے،غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمیہ640 روپے ہے جبکہ کل اخراجات تخمینہ 986 روپے لگایا گیا ہے، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کیا۔صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے ہر معاملے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنایا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 7...
    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا امکان وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آیا اس کے پاس اتنے پیسے ہیں بھی یا نہیں۔ بلال اظہر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے  35 ارب 86 کروڑ روپے لاگت کے 9منصوبوں کو منظور کر لیا ۔ آٹھ منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور ہوئے جبکہ ایک منصوبے کو سفارش کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت احسن اقبال نے کی، زراعت کے متعلق 99 کروڑ روپے مالیت کے ایک منصوبے کو منظور کر لیا گیا اس منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی  حامل ہائیبرڈ فصلوں کے لیے سپیڈ بریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ زرعی تحقیق اور سیڈ ترقیاتی ایجنڈا کے لیے تمام سٹیک ہولڈر سے مدد لی جائے اورنجی شعبہ کو بھی شامل کیا جائے، ہمیں ہائیبرڈ ٹیکنالوجی...
    یکم جولائی 2024ء کو خیبر پختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے تاہم بیرونی قرضہ جو رواں مالی سال کے آغاز پر 679 ارب 54 کروڑ روپے تھا وہ اب یکم جولائی 2025 کو بڑھ کر723 ارب 13 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پر ایک سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں مزید 43 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا اور یکم جولائی 2025تک بیرونی قرض مجموعی طور پر 723 ارب 13 کروڑ روپے ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2024ء کو خیبر پختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے...
    پشاور: خیبرپختونخوا پر ایک سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں مزید 43 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا اور یکم جولائی 2025تک بیرونی قرض مجموعی طور پر 723ارب13کروڑ روپے ہوجائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم جولائی 2024کو خیبرپختونخوا پر کسی بھی قسم کا اندرونی قرضہ نہیں تھا اور اس وقت بھی صوبہ اندرونی قرضوں سے آزاد ہے تاہم بیرونی قرضہ جو رواں مالی سال کے آغاز پر 679 ارب 54 کروڑ روپے تھا وہ اب یکم جولائی 2025 کو بڑھ کر723 ارب 13کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے 30 ارب 70کروڑ روپے کے قرضہ جات واپس بھی کیے ہیں، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے قرضہ جات...
    کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2024-25 کے دوران ٹریفک جرمانوں کی مد میں تخمینہ سے زائد رقم وصول کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے ایک ارب 47 کروڑ روپے کے جرمانے وصول کیے، حالانکہ سال کے آغاز میں اس مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ٹریفک جرمانوں سے ایک ارب 72 کروڑ روپے آمدن کا ہدف رکھا گیا ہے، جو گزشتہ برسوں کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔ دوسری جانب شہریوں کی رائے اس حوالے سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالانوں...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد رکھا گیا ہے،  ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 1349 جاری، 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ سولہ فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، سڑکوں کی 583 نئی اور پرانی اسکیموں کے لیے 53 ارب 64 کروڑ روپے مختص  کیے گئے ہیں۔ صحت کے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13...
    لاہور کے ایک گھر سے  ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ ترجمان  پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے  واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔  فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی بجٹ 2025-26 میں سالانہ 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کم کرکے ایک فیصد کردی گئی، اسی طرح 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ پر سالانہ ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد، 12لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 30 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار، 22 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 15 فیصد کی بجائے 11 فیصد جبکہ...
    نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،     دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،    این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے،  پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے،  آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
    حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اقتصادی سروے 26-2025 میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے رواں مالی سال کے دوران 5 ارب 96 کروڑ کلو گوشت اور 58 ارب 30 کروڑ لیٹر دودھ استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق، سال 25-2024 کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والا دودھ بھینس کا رہا، جس کی مقدار 34 ارب 50 کروڑ لیٹر رہی، اس کے بعد گائے کا دودھ 21 ارب 66 کروڑ لیٹر، بکری کا ایک ارب 10 کروڑ لیٹر، اونٹ کا 98 کروڑ لیٹر اور بھیڑ کا 4 کروڑ 30 لاکھ لیٹر دودھ استعمال کیا گیا۔ اس وقت ملک میں دودھ کی اوسط قیمت 200 روپے فی لیٹر ہے، شہری علاقوں میں یہ قیمت 240 روپے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں,41 وزارتوں وڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپےخرچ ہوں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجٹ دستاویزات کےمطابق2 کارپوریشنزکیلئے 317 ارب 20 کروڑ روپےمختص کیےگئے ہیں،سڑکوں کی تعمیرکیلئے این ایچ اے کو 227 ارب روپے ملیں گے،پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کیلئے 90 ارب سے زائد مختص،آبی وسائل کیلئے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، صوبوں اورخصوصی علاقوں کیلئے 253 ارب سے زائد ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے،صوبائی منصوبوں کیلئے 105 ارب 78 کروڑ رکھے گئے ہیں،سابق فاٹا کے پختونخوا میں ضم اضلاع کیلئے 65 ارب 44 کروڑ مختص کیے گئے ہیں،آزاد کشمیر اورگلگت...
    کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی سات سال کی فیس معاف کر دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد سات سال کی فیس معاف کرنے کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18 سے لے کر 2023-24 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی فیس معاف کر دی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی سی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی  ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بند کر دیے گئے ہیں  جبکہ 10ہزار ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کا  تھرو فارورڈ  کیا گیا ہے۔  پنجاب اور سندھ کا ترقیاتی پروگرام وفاق سے  بڑھ گیا۔ پیٹرولیم کے نرخ کم نہ کر کے  حاصل ہونے والے120  ارب روپے بلوچستان کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 644ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اے پی سی سی کے اجلاس میں سندھ کے  وزراء،  کے پی کے مشیر خزانہ، بلوچستان کے وزیراعلی نے ویڈیو لنک پر جبکہ پنجاب کی...
    —فائل فوٹو آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دستاویز کے...
    —فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ گرین ٹاؤن، 2 مسلح ڈاکو شہری سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار کراچی شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود گرین ٹائون میں... پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔
    — فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو  گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم منظم نیٹ ورک کے ذریعےحوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالرز برآمد کیے۔
    آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، کوہستان میں سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب روپے سے زائد بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023ء کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب 30 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں سامنے آئیں۔ آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان سکینڈل کے بعد ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے اکاﺅنٹنٹ جنرل دفاتر نے 2016 سے اپریل 2025 کے دوران پبلک ورکس ہیڈ G10113 سے 9 2 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔نئے سیکنڈل میں سی اینڈ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کے بعد ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے اکاؤنٹینٹ جنرل دفاتر نے 2016 سے اپریل 2025 کے دوران پبلک ورکس ہیڈ G10113 سے 9 2 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ نئے اسیکنڈل میں سی اینڈ ڈبلیو ٗپبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور قومی سطح پر یوم تشکر منانے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب نیو سیکریٹریٹ کے آنگن میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے، ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت...
    سٹی42: ایکسائز لاہور ریجن اے میں بینائی سے محروم ای ٹی او (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر) مبشر شہزاد نے پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری میں تمام بینا افسران کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مبشر شہزاد نے 67 فیصد ریکوری کرکے اپنے 63 کروڑ 23 لاکھ روپے کے ہدف میں سے 42 کروڑ 18 لاکھ روپے کی وصولی کی جو کہ ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے۔ ان کی یہ کارکردگی بینائی رکھنے والے تمام 11 ای ٹی اوز پر سبقت لے گئی جنہوں نے مجموعی طور پر صرف 60 فیصد ریکوری کی۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 ریکوری کے اعتبار سے ریجن اے لاہور کے زون 12 کے ای ٹی او دانش محمود 64 فیصد...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰپشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ... رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی...
    وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
    ---فائل فوٹو  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونے سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی۔تین ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا جبکہ 12 ملزمان کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد کے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 40 ارب کے مالیاتی اسکینڈل نے ہلچل مچادی، وزیراعلیٰ علی امین کا سخت نوٹسپشاورخیبرپختونخوا میں مبینہ طورپر40ارب روپے کے... اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ...
    شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے ۔شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید...
    ویب ڈ یسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا کیونکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے آئندہ جمعہ16مئی کو پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔ بیان کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک...
    اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...
    وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا،وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ...
    آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی...
    ٹیلی ویژن کو تاریخی طور پر سینیما کا ایک غریب ہمزاد سمجھا جاتا تھا، جب بڑی بجٹ والی فلموں کی شان و شوکت سے اس کا موازنہ کیا جاتا تھا۔ ہندوستان اور مغرب دونوں میں سب سے مقبول ٹی وی شو بھی اس تصور سے بچ نہ پائے۔ تاہم، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے اُبھرنے کے ساتھ، اس منظر نامے میں تبدیلی آئی، جنہوں نے بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی شو کی تخلیق کی۔آج ہم ایسے ہی دنیا کے سب سے مہنگے او ٹی ٹی شو کی بات کریں گے، جس نے عالمی سطح پر بنائی جانے والی سب سے شاندار فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دی لارڈ آف دی رنگز:...
    سہراب گوٹھ کے علاقے گلزار ہجری کا رہائشی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا، اغوا کاروں نے رہائی کے عوض اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا اور اس کو کچے کے علاقے میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے مغوی کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغوی شہری عبداللہ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی اور اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ اہل خانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا...
    کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کے ایک دن کے چوزوں (ڈے اولڈ برائلر چکس) کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر آٹھ بڑی بریڈر ہیچری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مئی 2021 میں شروع کی گئی انکوائری اور بعد ازاں جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ انکوائری کا آغاز پاکستان سٹیزن پورٹل اور کمیشن کے آن لائن پلیٹ فارم پر موصول شکایات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ بڑی ہیچری کمپنیاں آپس میں ملی بھگت سے چوزوں کی قیمتوں کا تعین کر رہی ہیں۔ کمیشن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صادق...
    بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )5131 غلط افراد کو اولڈ ایج بینیفٹ پنشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی، حکام ای او بی آئی نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے، ملک میں ایک کروڑ کاروبار ہیں، 10 ملازمین والے ادارے کو پنشن فنڈ میں شامل کیا جاتا ہے، آڈٹ...
    راولپنڈی: سعودیہ سے آنے والے شخص کا اکلوتا بیٹا، والد سے ایک کروڑ روپے لے کررفو چکر ہوگیا یا پھر اغوا، معاملہ الجھ گیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں انوکھی واردات  سامنے آئی ہے، جس میں بھاری رقم کے لیے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا ہے یا پھر بیٹا ہی ایک کروڑ روپے لے کر اپنے والد کو دھوکا دے کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سال سے سعودی عرب میں روزگار کے لیے مقیم شخص کے اکلوتا بیٹے نے اپنے والد سے ایک کروڑ روپے منگوائے اور اس کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے۔ والد چھٹی پر...
    شہر لاہور میں ایک انوکھی اغواء کی واردات سامنے آئی ہے جس میں نا معلوم ملزمان نے 70سالہ بزرگ کو اغواء کر کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے ، دوراڈو گھڑی اور دو آئی فون تاوان طلب کر لیا ، تھانہ چوہنگ پولیس نے مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔شاہ پور کانجران ملتان روڈ کے رہائشی تنویر احمد نے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنے والد نذیر احمد کو 8اپریل کی شام پانچ بجے صادق آباد جانے کے لئے چھوڑ کر آیا اس کے بعد متعدد بار اپنے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا، جرمانہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ پر کیا گیا تھا۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کمپٹیشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کو بھجوا دیا۔ ایپلٹ ٹریبونل نے قوی ایئر لائن کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔ نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس میں 47ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔ اس کےعلاوہ درخواست میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی کمی کے مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے شامل ہیں۔ درخواست میں یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس کے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور ریکوری آف...
    عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔ نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس میں 47ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔ اس کےعلاوہ درخواست میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی کمی کے مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے...
    لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ حکومت نے سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار اور بے مثال بچت ہوئی۔ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے مریم نواز کی زیر نگرانی قائم خصوصی سہولت بازار کے سٹال پر عوام کو 31فیصد ریلیف دیا گیا۔ سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف عوام کو دیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔ عوام کو رمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3ارب 57کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے تھے جبکہ ڈی سی...
    دو کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 11.50روپے سے کم ہے جوکہ بجلی کی پیداواری قیمت میں 70فیصد ڈسکاؤنٹ بنتا ہے کل بجلی صارفین کا ایک کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت11.50روپے فی یونٹ ہے آٹھ لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے لیے یونٹ قیمت 9.37روپے ہے اسی طرح 74لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8.52ہے کل صارفین کا 15لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 4.78روپے ہے ایک کروڑ80لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے ریٹ میں جون 2024سے لیکر اب تک 50فیصدکمی ہوئی۔ Post Views: 2
    فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی، جو فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیر معمولی طور پر کم ہے۔ اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔ وکی کوشل کی فلم چھاوا نے پہلے دن 31 کروڑ روپے کمائے، جس کے مقابلے میں سکندر کا کلیکشن کم رہا۔ سلمان خان کی اپنی ہی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے پہلے دن...
    بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4  سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27...
    قصور: لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں  کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں  37 ارپ 20 کروڑ  70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔ تفصیلات  کے مطابق پاکستان  کی سب سے بڑی پاور  ڈسٹری  بیوشن  کمپنی لیسکو  کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ  بجلی چوری  قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔ سیاسی مداخلت  اور بااثر افراد  کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف  کارروائی  کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت  اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید پڑھیں: جواد احمد کی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کیا اور 34 ارب 50 کروڑ روپے کی  ریکوری پر متعلقہ وزراء و افسران کو شاباش دی ہے۔ وزیراعظم نے مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجینس بیورو فواد اسداللہ خان، ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد...
    قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے سے متعلق اخراجات کی تفصیلات پیش کر دیں، گزشتہ 5 سال میں ریڈ زون میں اعلان کردہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کردیے گئے، کس سال میں کس کی حکومت میں تھی اور اس نے کتنی رقم اسلام آباد میں مظاہروں اور دھرنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے خرچ کی۔ سال 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو اسے مولانا فضل الرحمان کے ایک، پی ڈی ایم کے 2 اور پیپلز پارٹی کے ایک مارچ کا سامنا کرنا پڑا، جن پر سال 2019-20 میں...
    اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے گزشتہ 5سالوں میں ایک ارب 35کروڑ سے زائد خرچ کر دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں احتجاج روکنے کیلئے گزشتہ 5 سالوں میں ایک ارب سے زائد خرچ کر دیے گئے۔قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران اسلام آ باد میں احتجاج کو روکنے سے متعلق اخراجات کی تفصیلات پیش کر دیں۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال میں ریڈ زون میں اعلان کردہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق سال 2019-20 میں اسلام آباد میں...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت کی جانب سے ملٹی نیشنل کافی کمپنی اسٹاربکس کو پانچ کروڑ ڈالرز (تقریباً 13 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ڈیلیوری بوائے کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے، رائیڈر کافی کی وجہ سے جھلس کر بری طرح زخمی ہوا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ رقم مائیکل گارشیا نامی ڈیلیوری بوائے کو ادا کی جائے گی جو اسٹاربکس کا فوڈ پیکج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ آٹھ فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک سٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق حادثہ اس وجہ سے...
    بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔ اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں...
    کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو...
    علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ڈیفالٹر پراپرٹیز کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے حکم پر پہلے 2دنوں میں لاہور سمیت 5,300 پراپرٹیز کو سربمہر کیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق لاہور میں سربمہر کی جانے والی پراپرٹی مالکان کے ذمہ 7 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔ پنجاب بھر میں ڈیفالٹر پراپرٹی مالکان سے مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس کی رقم واجب الادا ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے لاہور میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کرنے والی 300 پراپرٹیز کو ڈی سیل کر...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ جرمانہ مرمت کے کام کے دوران حادثات کی وجہ سے کیا گیا۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ تین ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ نیپرا نے فیصلے میں کہا کہ مرمت کے کام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، حادثات کی انکوائری کے لیے این ٹی ڈی سی کو کہا گیا لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود حتمی انکوائری رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔ مزید پڑھیں؛ بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ حادثات این ٹی ڈی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی.(جاری ہے) سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور لگن سے کھیلیں کیونکہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاکستان اور بھارت ٹاکرے پر ہے۔ انہوں نے کہا ’اگر ہماری ٹیم جیتتی ہے تو میں اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کررہا ہوں۔‘ ’ایسا نہیں ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہم اسے اپنے دل سے نہیں لگائیں گے۔ یہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا کر رہی ہے۔ ان شااللہ تعالیٰ جیت کی امید کے ساتھ آج ہماری ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند...
    لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا...
    بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔ تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ دھناشری کے گھروالوں کی...
    پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی،  2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
     پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی اور انہیں اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرم زمین کا تنازع نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے، بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ابھی ایک قافلے پر بھی حملہ...
    ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے معیشت پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا۔ خزانے پر بڑا بوجھ بننے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں سنہ 2014 سے کی جا رہی ہیں تاہم اب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری حکومت نے ایک مرتبہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا بھی انعقاد کیا تھا لیکن خریداری میں دلچسپی لینے والی واحد کمپنی نے صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔ نجکاری کمیشن نے چونکہ پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران پر نوازشات کی انتہا کر دی۔ دستاویزات کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ کے لیے فراہم کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران سہولت سے محروم ہیں۔   آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ...
    برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
    حکومت نے  ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جن میں سے اب تک 2 کھرب20ارب19کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات  کے  اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56 ارب 75کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے96 ارب 75 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب...
    برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے ..لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا...
    اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، تاہم 2018ء میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول...
    ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بس سروس کی کورئیر برانچ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں گتے کے کارٹن میں چھپائی گئی 3.5 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک...
    بھارت کی معروف کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی موت کے بعد ان کی جائیداد کی تقسیم کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک پراسرار نام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ نام موہنی موہن دتہ کا ہے جو ایک کم معروف شخصیت ہیں لیکن ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں اپنی بقیہ جائیداد کا تقریباً ایک تہائی حصہ، جو کہ 500 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، موہنی موہن دتہ کے لیے مختص کیا ہے۔ تاہم اس جائیداد کی تقسیم عدالتی تصدیق کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، جس میں کم از...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ  کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے  72 کلو گرام چرس اور  9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے  2 ملزمان کو  گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
    کراچی: کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور...
    کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 809.63 پوائنٹس کی کمی سے 111935.38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں تاخیر اور میوچل فنڈز کی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی۔ مندی کے سبب 58 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 5 ارب 39 کروڑ 39 لاکھ 12 ہزار 275 روپے ڈوب گئے۔ اقتصادی محاز پر مثبت خبروں پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1 ارب 61 کروڑ ڈالر کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو  کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس جنوری 2025ء کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 38066 گاڑیاں چیک کی گئیں، میرپورخاص ڈویڑن میں 7655 گاڑیاں چیک کرکے 7.272 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ حیدرآباد ڈویڑن میں 4.940 ملین روپے 11184 گاڑیوں کی ل چیکنگ کے دوران جمع کیے گئے۔ سکھر ڈویڑن میں 5385 گاڑیاں چیک کرکے ان سے 2.963 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ لاڑکانہ ڈویڑن میں 3275 گاڑیوں سے 2.749 ملین روپے جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویڑن...
    حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
     (ویب ڈیسک) پراپرٹی خریدنے والے خبردار ہو جائیں، چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔  قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جس نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہوئی ہوگی وہ ایک پلاٹ خرید سکتا ہے،راشد لنگڑیال نے کہا کہ مزید پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں مزید رقم یا  آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت   چیئرمین ایف بی آر  نے مزید کہا کہ غیر ظاہر شدہ زیادہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دیتے ہوئے کہا کہ  صرف  12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔ سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14...
    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی شہریوں کےلائف اسٹائل سےعالمی مالیاتی ادارے بھی حیران ہے، وہ شہریوں کے طرز زندگی کو دیکھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موحودہ شرح کونہیں مانتے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح...