کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔

کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.

56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک مٹی کے تنور میں چھپایا گیا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو قانونی طور پر تحویل میں لے کر ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کلیکٹر کسٹم عدیم خان کی قیادت میں کی گئی اور یہ پاکستان کسٹمز کے اس عزم کا مظہر ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار

مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔

مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد
  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل، ڈیڑھ کروڑ ماہانہ بھتا، 13 افسران گرفتار
  • کراچی میں پی ٹی آئی کی کنونشن کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد کارکنان حراست میں لے لیا
  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
  • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
  • اے این ایف کاکریک ڈائون‘17اسمگلرزگرفتار
  • کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد