اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.
بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 102 کلو چرس اور 42 کلو افیون برآمد ہوئی، جب کہ مندرہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 36 کلو چرس ضبط کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رنگ روڑ پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ آر سی ڈی روڈ، حب کے قریب کارروائی میں 5 کلو آئس پکڑی گئی اور مزید 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر قطر جانے والے مسافر سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی۔
بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 102 کلو چرس اور 42 کلو افیون برآمد ہوئی، جب کہ مندرہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 36 کلو چرس ضبط کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رنگ روڑ پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ آر سی ڈی روڈ، حب کے قریب کارروائی میں 5 کلو آئس پکڑی گئی اور مزید 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کے قریب کارروائی منشیات برآمد ایک گاڑی سے خاتون سمیت برآمد ہوئی اے این ایف جانے والے گرفتار کر کریک ڈاؤن کلو چرس لیا گیا کے خلاف کا ملک
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔