حیدرآباد:

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں شیر علی رند، معشوق رند اور حنیف بھٹ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریجمینٹل آرمی (SRA) سے ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی آصف حیات کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک کے قریب بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ بور کا اسلحہ، 8 ایم ایم گن، ہینڈ گرنیڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کارروائی مخفی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے تحت کی گئی۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سجاول سے پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے متعدد کیسز میں بھی مطلوب تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ ان سے مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ کارروائی کو علاقے میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے