معروف ٹک ٹاکر خرم گجر فراڈ کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز پاکستانی کے ساتھ مبینہ مالی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے رانا ارسلان نامی اوورسیز پاکستانی سے ایک کمرشل پلاٹ کی خریداری کے بہانے 2 لاکھ یورو (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ روپے) لیے، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی خریدار کو کچھ حوالے کیا گیا۔
رانا ارسلان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ شخص کی شکایت پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خرم گجر کو دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کو میرٹ پر آگے بڑھایا جائے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔