گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان مہدی جو کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ مہدی جو گورنر کے سابق ترجمان اور پیپلز پارٹی کا پرانا جیالہ ہے، ان کی گرفتاری آج عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان مہدی جو کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ مہدی جو گورنر کے سابق ترجمان اور پیپلز پارٹی کا پرانا جیالہ ہے، ان کی گرفتاری آج عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہدی جو گورنر سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ کے پہلے ایڈمن تھے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سید مہدی شاہ کی جعلی دستاویزات استعمال کر کے گورنر کے تصدیق شدہ (بلیو ٹک) فیس بک پیج ڈیلیٹ کروا دیا۔ ان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں گلگت پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا، جب وہ ایف آئی اے دفتر پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید مہدی شاہ فیس بک

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام
  • صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے