ایران کیخلاف دباؤ کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، روس
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
جوہری معاملے میں ایران کیلئے ماسکو کی بھرپور حمایت پر تاکید کرتے ہوئے تہران میں روسی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی بحالی پر مبنی یورپ و امریکہ کے اقدامات کا کوئی قانونی جواز نہیں اور یہ اقدامات دوسرے ممالک کیلئے کسی بھی قسم کی قانونی ذمہ داریاں پیدا نہیں کرتے اسلام ٹائمز۔ تہران میں روسی سفیر الیکسی دیدوف نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق موجودہ صورتحال، مغرب کی پیدا کردہ ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کو دیئے گئے انٹرویو میں جوہری معاملے پر ایران کے لئے روس کی بھرپور حمایت پر زور دیتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس و ایران، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق صورتحال کو حل کرنے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ موجودہ صورتحال مغربی ممالک کے تخریبی اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ الیکسی دیدوف نے کہا کہ ہم نے طویل المدتی سیاسی و سفارتی حل کے حصول کے لئے تہران کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے!
روسی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماسکو و تہران کے درمیان مختلف سطحوں پر مشاورت جاری ہے اور ایک موثر سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے تمام کوششیں انجام دی جار یی ہیں۔ روسی سفیر نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی بحالی پر مبنی یورپی ممالک اور امریکہ کے اقدامات کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس، سلامتی کونسل کی پابندیوں کی بحالی سے متعلق واشنگٹن کی حمایت سے انجام پانے والے یورپی اقدامات کو، قانونی حیثیت اور طریقہ کار کے لحاظ سے ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں دیمتری دیدوف نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ایران پر دباؤ ڈالنے سے متعلق غیر قانونی کوششوں کے سبب، بین الاقوامی برادری کے ایماندار اراکین پر کوئی قانونی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایمان مزاری و شوہر کیخلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی ہے: سینئر صحافی و انسانی حقوق کے کارکنان
—فائل فوٹوسینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور سینئر صحافیوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے پر مشترکہ ردِعمل دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ اختلافِ رائے پر حملہ اور آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر سیاسی مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔
بیان کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں لسانی بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان پر ملک کے اندر مسلح افواج کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا تاثر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔