Nawaiwaqt:
2025-12-10@07:56:14 GMT

پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق

بھارت میں پیاز اور لہسن کے معاملے پر جھگڑے ہونے کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق ہوگئی۔شادی کے بعد جوڑے کو مختلف غذائی انتخاب پر کوئی مسئلہ نہیں تھا، بیوی نے مذہبی عمل کے طور پر پیاز اور لہسن سے سختی سے پرہیز کیا، تاہم شوہر اور ساس نے ان کا استعمال جاری رکھا، وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان کھانے کی تقسیم آہستہ آہستہ تنازع میں بدلنے لگی اور کھانا پکانے کے الگ سے انتظامات معمول بن گئے۔گھریلو نااتفاقی اتنی بڑھی کہ آخرکار بیوی نے بچے کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔2013 میں شوہر نے طلاق کے لئے احمد آباد فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ بیوی کا کھانے کی عادت پر سمجھوتہ کرنے سے گریز کرنا ظلم کے مترادف ہے، فیملی کورٹ نے 2024 میں طلاق منظور کرتے ہوئے اسے کفالت ادا کرنے کی ہدایت کی۔اہلیہ کی جانب سے فیملی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد کیس گجرات ہائی کورٹ میں چلا گیا، وکیل نے دلائل دیئے کہ شوہر نے مذہبی غذائی پابندیوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، جبکہ شوہر کا کہنا تھا کہ پیاز اور لہسن کا استعمال تنازعات کا مستقل ذریعہ بن گیا ہے۔سماعت کے دوران بیوی نے بالآخر کہا کہ وہ اب طلاق کی مخالفت نہیں کرتی، شوہر، بدلے میں، عدالت میں اقساط میں ادا نہ کی گئی رقم جمع کرانے پر راضی ہوگیا، اس مرحلے پر باہمی رضامندی کے ساتھ ہائی کورٹ نے بیوی کی درخواست کو خارج کر دیا اور طلاق کو برقرار رکھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرگودھا: خاتون نے شوہر کے اغواء کا مقدمہ گھر آئے مہمان پر درج کروا دیا

— فائل فوٹو 

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں خاتون نے شوہر کے اغواء کا مقدمہ گھر آئے مہمان پر درج کروا دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم شخص کل رات گھر آیا اور شوہر کو ساتھ لے گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ شوہر کو نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے، پولیس نے مغوی کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • گیملنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا
  • پیاز اور لہسن کیوں کھایا؟ معمولی اختلاف پر 22 سالہ شادی ٹوٹ گئی
  • بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سرگودھا: خاتون نے شوہر کے اغواء کا مقدمہ گھر آئے مہمان پر درج کروا دیا
  • اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے
  • سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
  • خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
  • نوٹی فی کیشن
  • قبول ہے سے سات پھیرے تک؛ سارہ خان کی کرش پاٹھک سے دوسری شادی، تصاویر وائرل