بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری اپنی بے مثال اداکاری اور صاف گوئی کی بدولت شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے خدا کی بستی، تنہائیاں، یوںہی، زندگی گلزار ہے، ہمسفر، خمار سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی کارکردگی سے ناظرین کے دل جیتے۔
بہروز سبزواری تھیٹر اور ریڈیو میں بھی نمایاں شناخت رکھتے ہیں اور مشہور اسٹیج ڈرامہ تعلیمِ بالغاں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
فلم نیلوفر میں ان کی اداکاری نے بھی شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
حال ہی میں وہ وصی شاہ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔
گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرد کی پہلی اہلیہ زندہ ہو تو وہ اللہ کی بڑی نعمت ہے، چاہے وہ کسی بھی مزاج کی ہو۔
ان کے مطابق پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کرنا بڑا امتحان بن جاتا ہے۔
انہوں نے مزاحاً کہا کہ دوسری شادی کے بعد زندگی کس رخ پر جاتی ہے، وہ یہ بات کہنا بھی نہیں چاہتے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اقرار الحسن کی مثال بھی دی جو تین شادیاں کر چکے ہیں۔
بہروز نے بتایا کہ وہ حال ہی میں ایک فلائٹ میں ان کے ساتھ تھے، اسی لیے فوراً ذہن میں آگئے۔
آخر میں انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معذرت بھی کی۔
واضح رہے کہ معروف اداکاروں عابد علی، شبیر جان، محمود اسلم سمیت کرکٹر شعیب ملک نے بھی پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے
کراچی:اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو میں سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال پہلے دونوں علیحدہ ہو گئے۔
سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی گھریلو خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، صوفیہ احمد اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
سہیل سمیر نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ خود کیسے ہیں، اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو سب اچھا ہے۔
سہیل سمیر نے کہا کہ آج کل مشہور ہونے کا معیار بہت عجیب سا ہوگیا ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو خود چاہتے ہیں کہ انکے بارے منفی بات کی جائے تاکہ وہ وائرل ہوں۔