بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، اور اس بار بھی وجہ اُن کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہُل مودی کے ساتھ پیار بھرا لمحہ ہے۔

دونوں کی کیمسٹری کے مداح پہلے ہی دیوانے ہیں اور حالیہ ان کے عوام کے درمیان گھل مل جانے نے ان کے چاہنے والوں کو مزید خوش کردیا۔

گزشتہ دنوں شردھا اور راہُل کو ممبئی کافی فیسٹیول میں ایک فوڈ اسٹال کے پاس دیکھا گیا، جہاں وہ سکون سے گھومتے پھرتے مختلف کھانوں کا لطف اٹھا رہے تھے۔

ایک جاپانی مِٹھائی،’موچی‘فروخت کرنے والے اسٹال پر انہوں نے رُک کر نہ صرف یہ میٹھا چکھا بلکہ اسٹال کے مالکان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔

دل چھو لینے والا منظر اُس وقت سامنے آیا جب شردھا کپور نے پیار بھرے انداز میں راہُل مودی کو موچی کا ٹکڑا اپنے ہاتھوں سے کھلا کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

یہ مختصر مگر پیارا لمحہ مداحوں کے دل جیتنے کے لیے کافی تھا، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی کیمسٹری کا پھر سے چرچا ہونے لگا۔

اسٹال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ یہ جذباتی کیپشن بھی لکھا گیا کہ شردھا کپور کے آنے اور موچی پسند کرنے سے وہ بےحد خوش ہیں اور اب تک اس یادگار لمحے میں کھوئے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CHÉR by Chef Ruchi Parekh (@cher.

india)

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شردھا کپور

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا