اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے 10 سال بڑے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسری شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بھارت میں مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے فلم ڈائریکٹر سے دوسری شادی کرلی، اُن کا یہ اعلان مداحوں کیلیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔
سمانتھا رتھ پرابھو نے شادی کی خوش خبری انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے سنائی اور باقاعدہ فلم ساز راج نیدی مرو کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سادگی کے ساتھ یکم دسمبر 2025 کو شادی کی جس میں صرف گھر کے افراد شریک ہوئے۔
شادی کی تصاویر مداحوں کیلیے بڑا سرپرائز ثابت ہوئیں کیونکہ اس سے قبل اداکارہ یا فلم ساز کی طرف سے اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)
بھارتی میڈیا کے مطابق سمناتھا عمر میں اپنے شوہر سے دس سال چھوٹی ہیں۔ یہ اُن کی دوسری شادی ہے اور اس سے قبل وہ فلم انڈسٹری کے ہی اداکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رشتہ لمبے عرصے نہیں چل سکا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
دیا مرزا کی فلم انڈسٹری میں عمر کے تعصب پر شدید تنقید
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ بڑی عمر کے مردوں کو رومانی کردار ملتے ہیں مگر ایسا خواتین ایکٹرز کے ساتھ نہیں ہوتا۔
وی دی ویمن ایونٹ میں گفتگو کے دوران 43 سالہ دیا مرزا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں عمر کے تعصب پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خواتین کو عمر بڑھنے کے بعد رومانوی کردار نہیں دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر اُن مرد اداکاروں کے مقابل کاسٹ کیا گیا، جو 50، 60 یا 70 سال ہوتے ہیں، اس طرح کی کاسٹنگ بڑی عمر کی خواتین کے لیے ہرگز نہیں ہوتی۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ 40 سال کی عمر میں اپنے بہترین کام کے باوجود، وہ اب بھی ایسے اداکاروں کے ساتھ کاسٹ کی جاتی ہیں، جو ان سے کئی دہائیاں بڑے ہیں۔
دیا مرزا نے مسئلے کو خواتین کے اُس حق سے جوڑا کہ انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ باوقار، با اختیار، با وقعت اور قابل خواہش کردار نہیں ملتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ فلمی دنیا زیادہ بہتر تب ہی ہوگی، جب مرد اور خواتین دونوں کو بغیر کسی عمر کی تفریق کے یکساں مواقع ملیں گے۔
انہوں نے بھارتی سنیما میں ہیرو اور ہیروئن کی عمر کے درمیان فرق کے مسئلے پر کہا کہ میں نے آج تک 60 یا 70 سالہ خاتون اداکارہ کے ساتھ 40 سالہ ہیرو نہیں دیکھا۔
دیا مرزا اداکارہ، پروڈیوسر، اقوام متحدہ کی گڈول ایمبیسڈر ہیں، وہ ماحولیاتی کارکن کی ذمے داری بھی توازن کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔
ان کے فلم انڈسٹری میں صنفی مساوات اور نمائندگی پر گفتگو نے نئی بحث چھیڑدی ہے، اس میں بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والا عدم مساوات بھی شامل ہے۔