بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی پر پابندی عاید
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-01-10
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک متنازع قانون منظور کرلیا جسے مسلم دشمنی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ا?سام میں اس قانون کی منظوری کے بعد ایک سے زاید شادی (پولیگمی) کو جرم قرار دے دیا گیا۔جس کے تحت پہلی شادی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنے پر 7 سال قید ہوسکتی ہے تاہم پہلی بیوی سے اجازت نہ لی تو سزا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کرنے پر 10 سال قید ہوسکتی ہے اور بار بار یہ جرم کرنے پر سزا دگنی ہوجائے گی۔دوسری شادی کرنے اور کروانے والوں کو سرکاری نوکری یا مقامی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اسی طرح دوسری شادی کرانے یا اس میں معاونت دینے والوں مثلاً گاؤں کے سرپنچ، مذہبی پیشوا، والدین یا سرپرست کو بھی 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے سے ڈیڑھ لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔علاوہ ازیں اس بل میں غیر قانونی شادی کی شکار خواتین کو معاوضہ اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کی بھی شق شامل ہے۔بل کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ قانون اسلام مخالف نہیں بلکہ پورے معاشرے میں ازدواجی ذمہ داری اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے مثال دی کہ دیگر ممالک جیسے ترکیہ نے بھی دوسری شادی پر پابندی عائد کی ہے۔اس قانون کو ذاتی آزادی اور مذہبی روایات پر قدغن سمجھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ان علاقوں یا کمیونٹیز میں جہاں دوسری شادی کی مذہباً یا روایتاً اجازت ہے۔مخصوص قبائل، نسل اور خود مختار علاقوں سمیت چند طبقات کو اس قانون سے جزوی استثنادیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
کراچی:پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔
اذلان شاہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کررہے ہیں تاہم ابھی تک اذلان کی پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔