زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویٹیکن نے ایک نئے فرمان میں کہا ہے کہ پرمسرت ازدواجی زندگی کے لیے کسی پیچیدہ حساب کتاب کی ضرورت نہیں، کیتھولک افراد کے لیے ایک شریکِ حیات کافی ہے۔
پوپ لیو کی منظوری سے جاری کیے گئے اس فرمان میں ویٹیکن نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ زندگی بھر کے لیے ایک ہی شریکِ حیات تلاش کریں اور متعدد جنسی یا ازدواجی تعلقات سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیے: قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان
افریقہ میں رائج چند ثقافتی روایات، جہاں بعض کیتھولک افراد ایک سے زیادہ ازدواجی یا مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویٹیکن نے کہا کہ چرچ کے مطابق شادی ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان تاحیات رشتہ ہے۔
فرمان میں ہم جنس شادی کے موضوع پر بات نہیں کی گئی، تاہم اسے ’روایتی شادی کی افادیت اور ثمرآوری‘ پر مرکوز قرار دیا گیا ہے۔
’شادی میں انفرادیت اور وفاداری ضروری‘فرمان میں کہا گیا کہ حقیقی شادی 2 افراد کے اتحاد پر مبنی ہوتی ہے۔ یہ ایسا قریبی اور مکمل تعلق ہے جسے دوسروں کے ساتھ تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ چونکہ دونوں شریکِ حیات برابر حقوق اور وقار رکھتے ہیں، اس لیے رشتہ وفاداری اور انفرادیت کا تقاضا کرتا ہے۔
2023 اور 2024 میں سابق پوپ فرانسس کی میزبانی میں ہونے والی 2 ویٹیکن کانفرنسوں میں اس موضوع پر خاصی بحث ہوئی تھی، جن میں چرچ کے مستقبل پر گفتگو کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز اور بشپ شریک ہوئے تھے۔
افریقہ میں کثرتِ ازدواج اور مغرب میں پولی ایمری زیرِ بحثان کانفرنسوں میں افریقہ میں پایا جانے والا کثرتِ ازدواج اور مغربی ممالک میں رائج پولی ایمری (متعدد رومانوی تعلقات) بھی بحث کا حصہ رہے۔
نئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کثرتِ ازدواج، بدکاری اور پولی ایمری اس غلط فہمی پر مبنی ہیں کہ تعلق کی شدت مختلف چہروں کی تبدیلی میں مل سکتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھییے: شادی کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ سے ’عامیانہ محبت‘ تک کاجول اور اجے دیوگن کا اختلاف
چرچ طلاق کو تسلیم نہیں کرتا کیونکہ اس کے نزدیک شادی عمر بھر کا عہد ہے، لیکن چرچ اینومنٹ کا ایک طریقہ رکھتا ہے جس کے ذریعے یہ جائزہ لیا جاتا ہے کہ شادی درست طریقے سے قائم ہوئی تھی یا نہیں۔ ویٹیکن نے واضح کیا کہ کسی کو بھی تشدد یا بدسلوکی پر مبنی رشتے میں رہنے پر مجبور نہیں کیا جاتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پوپ لیو چرچ شادی کیتھولک عیسائیت ویٹیکن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پوپ لیو ویٹیکن ویٹیکن نے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :