لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل اسٹریٹ واشنگ جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر اسپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور میں
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔