نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب روپے ریکور
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران کرپشن، فراڈ کی رقم اور سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائیوں میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مارچ 2023 سے اکتوبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 397 ارب روپے کی وصولی کی۔
اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں قیام سے لے کر فروری 2023 تک نیب نے 23 سالوں میں صرف 883 ارب روپے وصول کئے تھے، جبکہ گزشتہ اڑھائی برسوں میں ریکوری کا تناسب 10 گنا زیادہ رہا، جو ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا
حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مزید 2000 ارب روپے کی ریکوری متوقع ہے، جس سے مجموعی اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیب کو سب سے بڑی کامیابی لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے حاصل ہوئی، جہاں بڑے پیمانے پر سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
شہر قائد میں تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری، ڈمپر مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔ حادثہ صبح رزاق آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر حادثے کا شکار ہوا۔ تحقیقات کے مطابق ڈمپر میں نہ تو ٹریکر نصب تھا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا۔
ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا ہے۔ چالان کی رقم 14 دن کے اندر ادا کرنے پر نصف رقم معاف کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ڈرائیور کا لائسنس تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ چالان کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک جاری ہونے والا سب سے بڑا ای چالان ہے، جو شہریوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔