جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جسا مئی میں دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں اردن کے شاہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں اللہ نیپاکستان کوسربلند کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنیوالوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، اللہ کے حکم اوراس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلمان جب اللہ پربھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، انہوں نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اورقرآنی آیات کا حوالہ دیا۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی طویل گفتگو کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو ،برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدارتی استثنیٰ: اختیار اور جواب دہی کے درمیان نازک توازن وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب روپے ریکور عمران دور پر رپورٹ کی بنیاد انٹرویوز، صرف 10 فیصد مواد سامنے لائے: بشریٰ تسکین صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مئی میں دیا فیلڈ مارشل طرح جواب
پڑھیں:
دشمنوں کی چال ناکام،فیلڈ مارشل کی کال کام کرگئی
جنرل عاصم منیر کی کوششوں سے سری لنکن ٹیم دورہ جاری رکھنے پر آمادہ ہوئی، محسن نقوی
ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، سینیٹ میں اظہار خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا (سینیٹ ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کا بہادری سے فیصلہ کیا، تمام سیکیورٹی خدشات دور کیے گئے، سری لنکن پریزیڈنٹ اور ٹیم کی رہنمائی میں مدد کی خود پلیٔرز سے بات کی، پاکستان کے فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکریٹری دفاع سے خود بات کی، ڈیفنس حکام نے سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی حفاظت کی، اور انہیں سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، زمبابوے کی ٹیم بھی رات گئے اسلام آباد پہنچی، تمام باقی میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، میں سری لنکن صدر حکومت سری لنکن کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں، سری لنکن حکومت نے یہ فیصلہ سری لنکن کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سری لنکن کے لیے ٹیم کے ساتھ میری طویل مشاورت ہوئی ۔مشاورت میں تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران موجود تھے، سری لنکن ٹیم کے بات چیت میں ان کے تمام سکیورٹی خدشات کو حل کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر، حکومت، انکے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں، کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، انکے بورڈ نے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا، کھلاڑیوں کا اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے مشکور ہوں۔