جنگ مسلط کرنیوالوں کو اُسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا۔وفاقی دارالحکومت میں اردن کے شاہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں اللہ نےپاکستان کوسربلند کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنےوالوں کواسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، اللہ کےحکم اوراس کےفرمان کےمطابق اپنےفرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلمان جب اللہ پربھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اُنہوں نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اورقرآنی آیات کا حوالہ دیا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی طویل گفتگو کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو ،برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل امریکی صدر کو ہمارے معدنیات پیش کر رہے ہیں، ایاز جوگیزئی
کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ یہاں افغان مہاجرین کے نام پر دنیا جہاں سے پیسے لئے گئے۔ اب مقصد پورا ہونے پر افغانیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب محمد آیاز خان جوگیزئی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین ہمارے آباؤ اجداد نے سروں کے قربانیوں سے ہم تک پہنچایا ہے۔ آج ہمارے معدنیات ہماری اجازت کے بغیر لوٹے جارہے ہیں اور فیلڈ مارشل صاحب امریکی صدر کو بریف کیس میں پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنی سرزمین میں پائے جانے والی قیمتی معدنیات کو ہمارے اجازت کے بغیر کسی ہو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دنیا جہاں کے توجہ کا مرکز ہمارے پہاڑوں کے معدنیات پر ہیں۔ اسے بہانے حالات ایک مرتبہ پھر ہمارے حق میں دیکھائی نہیں دے رہے۔ ایک مرتبہ پھر دنیا کے بڑے قوتوں کیلئے میدان جنگ پشتون افغان وطن کو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب روس اور سویت یونین کے کولیپس کرنے کا وقت تھا تو امریکہ کی طرف سے ڈالر کاٹنوں میں آتے تھے، جس سے اس وقت کے آرمی جرنیلوں نے فیکٹریاں بنائی۔ آج بھی جنرل ضیاء الحق کے بیٹوں و دیگر کے کارخانے چل رہے ہیں۔ یہاں افغان مہاجرین کے نام پر دنیا جہاں سے پیسے لئے گئے۔ کرنل امام خود اقرار کر چکے ہیں کہ ہم نے 93 ہزار مجاہدین کو تربیت دی اور جنرل مشرف نے کہا کہ یہ جنگجو ہمارے اثاثے ہیں۔ آج جب مقصد نہیں رہا تو چالیس، پچاس سال سے یہاں مقیم افغانوں کو بہت بے دری سے نکالا جا رہا ہے جو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔