فوٹو: پی آئی ڈی 

ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق  صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا،  شاہ عبداللّٰہ نےصدر مملکت کو اردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سے نوازا۔

اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

 یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔

شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعزاز دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے،  وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزراء بھی موجود تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہ عبدالل ہ دوم کو اردن کے

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
  • کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم