اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد  میں موجود ہیں،  اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال  کیا گیا،   جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔

سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر انکا استقبال کیا، یادرہے کہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات

پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی، یہ والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار اور  دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔

تیسرا ون ڈے؛کپتان شاہین آفریدی کیخلاف دستیاب ہونگے یا نہیں؟راولپنڈی سے اہم خبر آگئی

جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فالکن جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے ہیں جو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ دوم اردن کے بادشاہ پاک فضائیہ کے کی جانب سے

پڑھیں:

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچنے والے ہیں

اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پرتھوڑی ہی دیر بعد پاکستان پہنچیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران ان کی صدِر اور وزیراعظم سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف استقبال کریں گے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے طویل اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
دورے کے ایک خاص موقع پر آئوانِ صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی پیش کیا جائے گا۔
متوقع ایجنڈا میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی
  • وزیراعظم سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات، کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچ چکے ہیں
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچنے والے ہیں
  • ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی 15 اور 16 نومبر کو پاکستان آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول جاری
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے