شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف پیر کو متوقع عدالتی فیصلے سے قبل ملک میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
بی جی بی ہیڈکوارٹر کے ترجمان شریفل اسلام نے اتوار کو تصدیق کی کہ فورسز کو ڈھاکا، گوپال گنج، فریدپور اور مداری پور میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 کل پیر کے روز شیخ حسینہ اور ان کے دو سینئر مشیروں کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سنائے گا۔
یہ مقدمات گزشتہ سال جولائی کی تحریک کے دوران مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف کیے گئے جرائم سے متعلق ہیں، جن کے نتیجے میں حسینہ کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔
آئی سی ٹی کے پراسیکیوٹر شیخ مہدی نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا اور ہم نے شیخ حسینہ کے لیے سخت ترین سزا کی استدعا کی ہے۔
تشدد میں اضافہفیصلے سے قبل گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکا اور مختلف اضلاع میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دارالحکومت کے کئی علاقوں سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ، آتش گیر حملے اور کریکر دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا عزم
حکام کے مطابق یہ واقعات فیصلے کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی اور عوامی لیگ کی حالیہ احتجاجی سرگرمیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ہائی الرٹ پرملک بھر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سیکیورٹی ادارے مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نشانہ بنانے کی متعدد تخریبی کارروائیوں کی نشاندہی کی ہے، جس کے باعث وسیع پیمانے پر سیاسی عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ امن عامہ کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی بدامنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش جماعت اسلامی فوج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش جماعت اسلامی فوج بنگلہ دیش کے خلاف
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق پر ووٹنگ متوقع، مسودے میں کیا کیا ہے؟
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرار داد پر ووٹ ڈالے گی۔
امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی کونسل میں اس مسودے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جو 2 سالہ اسرائیل–حماس جنگ میں جنگ بندی کے بعد کے اقدامات سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق، سلامتی کونسل میں پیر کو ووٹنگ ہوگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودہ ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے، یہ غزہ کے لیے ایک عبوری حکومتی ادارہ ہوگا جس کی مدت 2027 کے آخر تک ہوگی، اور اس کی نظریاتی صدارت ٹرمپ کریں گے۔
مسودہ رکن ممالک کو ’عارضی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF)‘ قائم کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے، جو اسرائیل، مصر اور تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر غزہ کی سرحدوں کی سیکیورٹی اور غیر عسکری بنانے کا کام کرے گی۔
نئے مسودے میں پہلی بار ممکنہ مستقبل کے فلسطینی ریاست کا ذکر شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’صدر ٹرمپ غزہ منصوبے پر حماس کے لیے وقت کا تعین خود کریں گے‘
امریکا کے ساتھ مصر، سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، قطر، انڈونیشیا، اردن اور متحدہ عرب امارات نے جمعے کو مشترکہ بیان میں اس قرار داد کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب روس نے ایک متبادل قرار داد گردش کرائی ہے، جو نہ تو بورڈ آف پیس کے قیام کی توثیق کرتی ہے اور نہ ہی ISF کی فوری تعیناتی کی۔ روسی مسودہ صرف جنگ بندی کے آغاز کی حمایت کرتا ہے، ٹرمپ کا نام نہیں لیتا، اور سیکریٹری جنرل سے ایک رپورٹ طلب کرتا ہے جس میں غزہ میں بین الاقوامی فورس کے امکانات کا جائزہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی سفیر مائیک والٹز نے خبردار کیا ہے کہ قرار داد کی مخالفت حماس کی حکمرانی کو جاری رکھنے یا دوبارہ جنگ کی طرف واپسی کے مترادف ہوگی، جس سے خطہ مسلسل تنازع میں الجھا رہے گا۔
سفارتکاروں کے مطابق امریکی مسودے میں نگرانی کے نظام، فلسطینی اتھارٹی کے کردار اور ISF کے مینڈیٹ سے متعلق سوالات برقرار ہیں، جب کہ روس کا کہنا ہے کہ اس کی تجویز دو ریاستی حل کے اصول کو زیادہ واضح طور پر تسلیم کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امن فورس امن معاہدہ ٹرمپ سلامتی کونسل غزہ فلسطین